تفریح

شادیوں کی سنچری کرنے والا 14 ممالک کا ٹھگ “داماد”

اکثر آپ ایسے لوگوں سے ملے ہوں گے جو ایک مرتبہ شادی کرنے کے بعد ہی کان پکڑ لیتے ہیں، لیکن اسی دنیا میں ایک شخص ایسا بھی گزرا ہے، جس نے اپنی زندگی میں کُل 100 سے اوپر شادیاں کریں اگر پکڑا نہ جاتا تو نہ جانے اور کتنی کرتا اور مزے کی بات یہ ہیے کہ کسی بھی بیوی کو طلاق نہیں دی۔  شادیوں کی سنچری
ہم جس شخص کی بات کر رہے ہیں اس نے سب سے زیادہ شادیاں کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے اور وہ 14 ممالک کا داماد تھا،کیونکہ اس نے 14 ممالک میں جاکر شادی کی ہے۔
اس شخص کا نام “جیووانی وگلیوٹو” ہے، اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس نے 1949 سے لے کر 1981 کے درمیان 32 سال کے دورانیے میں 100 شادیاں کیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس شخص کی ویڈیو شیئر کرکے بتایا گیا ہے یہ سب سے زیادہ شادیاں کرنے والا شخص ہے۔
شادیوں کی سنچری کرنے والا 14 ممالک کا ٹھگ “داماد”
کہا یہ بھی جاتا ہے کہ “جیووانی” اس کا اصلی نام نہیں ہے، لیکن آخری شادی کے وقت اس نے اسی نام کا استعمال کیا تھا۔ جیووانی نے خود بتایا کہ اس کی پیدائش اٹلی کے کرائم سٹی سسلی میں 1929 کو ہوئی تھی اور اس کا اصلی نام “نکولائی پروسکووف” تھا۔ وہیں پر 53 سال کی عمر میں پکڑے جانے کے بعد وکیل نے اس کا نام “فریڈ جپ” بتایا اور پیدائش کی جگہ نیویارک بتائی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ شخص پہلی ہی ڈیٹ پر خواتین کو پرپوز کردیتا تھا۔ اس نے کُل 104 یا 105 خواتین سے شادی کی اور ان میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کو نہیں جانتی تھی – – – صرف امریکہ کی ہی 27 ریاستوں میں اس کی بیویاں ہیں جبکہ وہ 14 ممالک میں شادی کرکے وہاں کا داماد بن چکا ہے۔
وہ خواتین سے شادی کرکے ان کے پیسے اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوجاتا تھا اور دوبارہ نظر نہیں آتا تھا۔ جیووانی چوری شدہ سامان چور بازار میں فروخت کردیتا اور اس کے بعد دوسری خاتون کو پھنسا لیتا تھا۔
1981 میں پولیس نے اس کو فلوریڈا سے گرفتار کیا اور اس کو سزا سنائی گئی ۔ 61 سال کی عمر میں اس کی موت برین ہیمریج کی وجہ سے ہوئی۔
Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago