تفریح

فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ پر سنسر بورڈ کی قینچی،ہٹائے گئے قابل اعتراض سین

فلم ‘دی کیرالہ سٹوری’ گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں میں ہے۔ اس فلم میں دکھایا جائے گا کہ کیسے اچانک کیرالہ سے 32000 ہزار خواتین لاپتہ ہوگئیں اور داعش میں شامل ہوگئیں۔

سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی  فلم پر اپوزیشن کے جانب سے پروپیگنڈہ فلم کاالزام عائد کیا جا رہا ہے ۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سنسر بورڈ نے فلم  کے متعدد سین کٹ کر دیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کو کلیئر کر دیا ہے تاہم فلم سے 10 مناظر کو ہٹا دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس اچوتانند کے انٹرویو کا سین بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ یہی نہیں ہندو دیوتاؤں سے متعلق ڈائیلاگ اور نامناسب حوالہ جات کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اداہ شرما فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ میں ہندو ملیالی نرس کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ نرس کیرالہ سے اچانک غائب ہو گئی۔ اسے اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور اسے دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں بھرتی کیا جاتا ہے۔

فلم میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح کالج کی چار عام لڑکیاں دنیا کی خطرناک ترین دہشت گرد تنظیم میں بھرتی کی جاتی ہیں۔ اس فلم کا ٹیزر تقریباً پانچ ماہ قبل جاری کیا گیا تھا۔ فلم 5 مئی کو ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago