تفریح

فلم’ دی کشمیر فائلس’ دوبارہ ریلیز کی جائے گی ، وویک اگنی ہوتری نے اعلان کیا

وویک اگنی ہوتری کی فلم ’ دی کشمیر فائلس‘ جو 11 مارچ 2022 کو سینما ہالوں میں ریلیز ہوئی تھی، سال 2022 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک تھی۔ اب یہ فلم دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کوئی فلم ایک سال میں دو بار ریلیز ہو رہی ہے

بالی ووڈ فلمساز وویک اگنی ہوتری نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ’ دی کشمیر فائلز ‘19 جنوری (جمعرات) کو دوبارہ ریلیز ہوگی۔ ہدایت کار وویک نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کیا کہ یہ فلم 19 جنوری کو’ کشمیری ہندووں کے نسل کشی کے دن‘ دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی فلم ایک سال میں دو بار ریلیز ہو رہی ہے۔ اگر آپ اسے بڑی اسکرین پر دیکھنے سے رہ گئے ہیں تو ابھی بک کریں۔ آپ کے ٹکٹ ابھی۔ڈائریکٹر نے ایک گرافک بھی شیئر کیا جس میں لکھا تھا ، مقبول مانگ سے، لوگوں کی بلاک بسٹر۔

اداکار انوپم کھیر نے بھی ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ کشمیر فائلز دوسری مرتبہ ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم کشمیری پنڈتوں کے ہجرت کے 33 سال مکمل ہونے پر دوبارہ ریلیز کی جا رہی ہے۔ شاید پہلی بار کسی فلم کو ایک ہی سال میں دوسری مرتبہ ریلیز کیا جارہا ہے ہے۔

دی کشمیر فائلز وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں 1990 کی دہائی میں کشمیر سے کشمیری ہندووں کے اخراج کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں ان واقعات کو دکھایا گیا ہے جو ہجرت اور قتل عام تک لے جاتے ہیں۔ یہ فلم 11 مارچ 2022 کو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر بلاک بسٹر بن کر ابھری۔ صرف 25 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی اس فلم نے 300 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا۔ وویک اگنی ہوتری نے فرنچائز میں دوسری فلم کا بھی اعلان کیا ہے۔ فلم کا نام دی دہلی فائلز ہوگا۔ یہ فلم 2024 میں ریلیز ہو سکتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago