Urdu News

سرکس کا موشن پوسٹر جاری ، فلم کے اہم کردار مزاحیہ انداز میں نظر آئے

فلم سرکس کا پوسٹر

طویل عرصے سے زیر بحث رنویر سنگھ کی آنے والی فلم’ سرکس‘ کا موشن پوسٹر جمعہ کو میکرز نے ریلیز کر دیا ہے۔ پوسٹر میں فلم کے تمام اہم کرداروں کی جھلک موجود ہے۔ اس پوسٹر کو اداکار رنویر سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔پوسٹر میں رنویر سنگھ ، جیکلین فرنانڈیز ، پوجا ہیگڈے ، ورون شرما ، جانی لیور ، مرلی شرما ، سولھا آریہ ، سنجے مشرا ، سدھارتھ جادھو سمیت فلم کے تمام اہم کرداروں کی جھلک موجود ہے، جو کامیڈی سے بھرپور ہوگی۔ فلم میں دیپیکا پادوکون اور اجے دیوگن خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔سرکس ایک فیملی فلم ہوگی۔ رنویر سنگھ اس میں ڈبل رول کرنے جا رہے ہیں۔ یہ فلم شیکسپیئر کے ڈرامے ’دی کامیڈی آف ایررز‘ سے متاثر ہے۔ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’ سرکس‘ کو روہت شیٹی اور بھوشن کمار مشترکہ طور پر پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر 23 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Recommended