اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر فرحان اختر نے فلم’ڈان- 3‘ کا ٹیزر شیئر کرکے مرکزی اداکار کی جھلک بتا دی ہے۔ اس وقت ایسی خبریں تھیں کہ شاہ رخ خان اس فلم میں ڈان کے کردار میں نظر نہیں آئیں گے، جو بالآخر سچ ثابت ہوئی ہے۔ رنویر سنگھ فلم میں ‘ڈان’ کا کردار ادا کریں گے۔
اب اس نئے ڈان کاانتظار صرف 11 ممالک کی پولیس کو ہی نہیں بلکہ کروڑوں شائقین کو بھی ہے ۔ ہر کوئی اس سپر ہٹ فرنچائزی کے پارٹ 3 کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ فرحان اختر نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ پر ’ڈان۔3‘ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ واضح ہو گیا ہے کہ رنویر سنگھ فلم میں ‘ڈان’ کا کردار ادا کریں گے۔ اس ٹیزر میں حیرت انگیز مکالمے سننے کو ملے ہیں۔ رنویر سنگھ نے ‘ڈان’ کے آئیکونک ڈائیلاگ کو بھی اپنے دمدار انداز میں بولا ہے۔ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ اس فلم میں شاہ رخ خان جیسے سپر اسٹار کی جگہ کوئی اور لے سکتا ہے۔
فلم’ڈان‘ پہلی بار 1978 میں بڑے پردے پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں اس وقت کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد فرحان اختر نے 2006 اور 2011 میں شاہ رخ خان کے ساتھ ’ڈان‘ کے 2 سیکوئل بنائے۔ اب فرحان اختر ‘ڈان’ کے روپ میں ایک نیا چہرہ ناظرین کے سامنے لائیں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…