Categories: تفریح

بالی ووڈ کے ہیرو نمبر ون ’’ گووندا‘‘ کی ان کہی کہانیاں

یوم پیدائش پر خصوصی تحریر

بالی ووڈ میں ہیرو نمبر ون اور چیچی کے نام سے مشہور فلمی اداکار گووندا 21 دسمبر 1963 کو آنجہانی اداکار و پروڈیوسر ارون کمار آہوجا اور اداکارہ و گلوکارہ نرملا دیوی کے ہاں پیدا ہوئے۔ فلمی پس منظر سے تعلق رکھنے والے گووندا نے بھی اداکاری کو اپنے کیرئیر کے طور پر منتخب کیا اور بطور اداکار 1986 میں فلم الزام سے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں اداکارہ نیلم کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب پذیرائی ملی اور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اگرچہ نیلم اور گووندا اس سے قبل فلم لو۔86 میں اسکرین شیئر کر چکے تھے، لیکن اس فلم میں گووندا معاون کردار تھے۔

فلم الزام کے سپر ہٹ ہونے کے بعد گووندا نے کئی زبردست اور ہٹ فلمیں دیں جس میں کولی نمبر 1، منی ہے تو ہنی ہے،کنوارہ، اناڑی نمبر 1، بڑے میاں چھوٹے میاں، پردیسی بابو، آنٹی نمبر 1، ہیرو نمبر 1، شکاری، پارٹنر، حدکر دی آپنے، جنت، بھاگم بھاگ،ہالی ڈے وغیرہ شامل ہیں۔ فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کرنے والے گووندا بالی ووڈ میں اپنی زبردست کامیڈی، جذبات، ڈرامہ، ایکشن کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والے گووندا نے سال 2004 میں سیاست کا رخ کیا اور کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس سال وہ 2004 میں کانگریس کے ٹکٹ پر شمالی ممبئی سے ایم پی بنے تھے۔ انہوں نے اپنے علاقے میں ٹرانسپورٹ، صحت اور تعلیم کے لیے بھی بہت کام کیا لیکن بعد میں وہ اس وقت زیربحث آگئے جب وہ لوک سبھا کے اجلاس کے دوران زیادہ تر غیر حاضر رہے۔ بالآخر انہوں نے بالی ووڈ کو وقت دینے کے لیے ایم پی کا عہدہ چھوڑ دیا۔

گووندا کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو ان کی اہلیہ کا نام سنیتا آہوجا ہے۔ گووندا اور سنیتا کے دو بچے نرمدا آہوجا اور یشوردھن آہوجا ہیں۔ گووندا کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن وہ اکثر ٹی وی شوز میں بطور مہمان نظر آتے ہیں۔ گووندا کے مداحوں کی تعداد آج بھی لاکھوں میں ہے۔ حالانکہ آج انڈسٹری میں کئی ہیرو ہیں لیکن گووندا ایکہی  ہیں۔ اس کی خاصیت اس کا رقص کا انداز، اس کی ادائیگی، ان کے الفاظ کا چناؤ، ان کے لمبے چوڑے مکالمے، ان کاآسانی سے بولنے کا انداز ہے۔ یہی خاصیت گووندا کو آج کے بالی ووڈ کے باقی ستاروں سے بالکل مختلف بناتی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج بھی گووندا نہ صرف بالی ووڈہی نہیں  بلکہ اپنے مداحوں میں سے ہیرو نمبر ون ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago