تفریح

بپی دا کے یہ گانے ہر پارٹی کی رونق بڑھاتے ہیںِِِ،جانیئےکیوں ہیں مشہور؟

(انڈیا نیریٹو)

معروف گلوکار بپی لہڑی اس دنیا میں نہیں رہے لیکن ان کے گانے آج بھی سامعین کے لبوں پر ہیں۔ ان کے گانے آج بھی بہت مقبول ہیں جو ہر پارٹی کی رونق بڑھا رہے ہیں۔ 70 اور 80 کی دہائی میں جہاں رومانوی گانوں کا دور چل رہا تھا وہیں بپی دا میوزک انڈسٹری میں ڈسکو میوزک لے کر آئے۔ 1980 اور 90 کی دہائی میں بپی دا نے بہت سے زبردست ڈسکو گانے بنائے۔ بپی دا کی سالگرہ پر، آئیے ان کے چند مشہور منتخب گانوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جن کے بغیر پارٹی کا کوئی بھی فنکشن ادھورا لگتا ہے۔

آئی ایم ڈسکو ڈانسر۔

بپی دا کی موسیقی اور متھن چکرورتی کے ڈانس نے 1982 کی فلم ڈسکو ڈانسر میں اس گانے کو اتنا مشہور کر دیا۔ اس وقت کی ہر پارٹی وجے بینیڈکٹ کے گائے ہوئے اس گانے کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی تھی۔ ہر خوشی کے موقع پر لوگ اس گانے کی دھن پر رقص کرتے نظر آئے۔ اس گانے کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی کافی شہرت ملی۔

جمی…جمی…جمی…

سال 1982 میں متھن چکرورتی کی فلم ڈسکو ڈانسر کا گانا ‘جمی…جمی…جمی…’ بھی کافی مقبول ہوا۔ بپی لہڑی کی موسیقی سے مزین یہ گانا آج بھی ہر شخص کی رونق بڑھاتا ہے۔

یار بنا چین کہاں رے..

سال 1985 میں فلم صاحب کا گانا یار بنا چین کہاں رے ‘ بپی دا کے مقبول گانوں میں سے ایک ہے۔ اس گانے کی موسیقی کے ساتھ بپی لہڑی نے اس گانے میں اپنی آواز بھی دی تھی۔

ان سب کے علاوہ اولالا اولالا،جہاں چار یار، تاکی او تاکی…، تونے ماری انٹری وغیرہ بھی بپی لہڑی کے مقبول گانوں میں شامل ہیں۔ بپی لہڑی کے یہ گانے آج بھی ناظرین میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago