Categories: تفریح

’دیسی گرل‘نے کچھ یو ں طے کیا بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کا سفر

یوم پیدائش پر خصوصی تحریر: 18 جولائی

بالی ووڈ میں دیسی گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا ان خوب صورت اور جرات مند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا پرچم لہرایا ہے اور آج وہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت بنا چکی  ہیں۔ پرینکا چوپڑا جھارکھنڈ کے جمشید پور میں 18 جولائی 1982 کو پیدا ہوئیں۔

ان کے والد آنجہانی اشوک چوپڑا اور والدہ مدھو چوپڑا آرمی میں ڈاکٹر تھے۔ پرینکا نے اپنی اسکول کی تعلیم لکھنؤ کے لامارٹ اسکول سے کی، لیکن 13 سال کی عمر میں وہ اپنی آنٹی کے ساتھ مزید تعلیم کے لئے امریکہ چلی گئیں، لیکن وہاں پڑھائی کے دوران انہیں کئی  بار نسل پرستانہ تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔ تین سال بعد، پرینکا ہندوستان واپس آگئیں۔ اس کے بعد انہوں نے آرمی اسکول بریلی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔

اس دوران  ایک "مقامی بیوٹی کوئین" کا خطابپرینکا کے نام ہونے کے بعد، ان کی والدہ مدھو چوپڑا اور بھائی سدھارتھ چوپڑا چاہتے تھے کہ وہ اسی میدان میں آگے بڑھیں اور پرینکا کی کچھ تصاویر فیمنا مس انڈیا کو بھیجین۔ ایک دن اچانک پرینکا کو فون آیا کہ آپ کو فیمینا مس انڈیا مقابلہ کے انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور آپ کو پانچ دن کے اندر دہلی آنا ہے۔ اس کے بعد وہ دہلی گئیں اور انٹرویو پاس کیا۔ اس کے بعد پرینکا اپنی محنت سے  اس مقابلے میں کافی آگے تک گئیں اور وہ فیمینا مس انڈیا مقابلہ۔2020 کی دوسری فاتح  رہیں اور اسی سال 30 نومبر کو انہوں نے مسورلڈ کا تاج بھی  اپنے نام کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پانچویں ہندوستانی تھیں۔

اس کے بعد پرینکا کو فلموں میں اداکاری کرنے کی آفرس ملنا شروع ہوگئے۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2002 میں ہونے والی تمل فلم تھامیجہن سے کیا تھا۔ اس کے بعد، پرینکا نے 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دی ہیرو۔ لو اسٹوری آف اے اسپائی ’سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں انہیں سنی دیول، پریتی زینٹا، امریش پوری وغیرہ کے ساتھ اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم 'اعتراض' میں ان کے نگیٹیورول  اور شاندار اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ 2008 میں آئی ان کی فلم 'فیشن' پرینکا کے کیریئر کاٹرننگ پوائنٹثابت ہوئی۔ انہیں نہ صرف اس فلم میں شاندار اداکاری کے لئے سراہا گیا بلکہ انہیں بہترین اداکارہ کے لئے نیشنل فلم ایوارڈ کے ساتھ ساتھ  فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

پرینکا چوپڑا نے ہندی، تمل، تلگو کے علاوہ ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کیا۔ پرینکا سال 2015 میں ہالی ووڈ چلی گئیں اور اسی سال انہیں امریکی ٹی وی سیریز 'کوانٹیکو' میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اسی ٹی وی سیریز میں کام کرنے کے دوران ہی پرینکا کو امریکی فلم 'بے واچ' میں کام کرنے کی پیش کش  ہوئی اور پرینکا نے خوشی سے اسے قبول کرلیا۔ اس فلم میں پرینکا کو اداکار ڈوین جانسن کے  اپوزٹ اداکاری کرنے کا موقع ملا۔فلم میں پرینکا نگیٹیو کردار میں تھیں، جس کے لئے انھیں بے حد سراہا گیا تھا۔اس کے بعد پرینکا نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی  اپنی منفرد پہچان بنا لی۔ اس فلم کے بعد انہیں ہالی ووڈ کے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

پرینکا چوپڑا کی بڑی فلموں میں بلیک میل،  برسات، بلف ماسٹر،  دوستانہ،  کمینے،  سات خون معاف،  برفی،  باجیراؤ مستانی، بے واچ، ازنٹ اٹ رومانٹک،  دی اسکائی از پنک، وغیرہ شامل ہیں۔ پرینکا چوپڑا نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ ایک اچھی گلوکارہ بھی ہیں۔انہوں نے بالی ووڈ فلم کرم میں گانا 'تنکا-تنکا' کے علاوہ میری کوم میں ایک لوری  بھی گائی  ہیں، جس کے لئے انھیں بے حد سراہا گیا تھا۔ اس کے علاوہ  پرینکا نے انٹرنیشنل سانگ ایگزاٹک بھی گایاہے۔ ان سب کے  علاوہ پرینکا بطور پروڈیوسر بھی کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کئی  بھوجپوری اور مراٹھی فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔

اس کے علاوہ وہ اپنی ہی فلم 'دی اسکائی از پنک' لہ  بھی پروڈیوسر رہ چکی ہیں۔ ان سب کے علاوہ، پرینکا چوپڑا بہت سارے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔پرینکا چوپڑا کو فلموں میں شاندار اداکاری کے لئے پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ سال 2016 میں حکومت ہند نے تفریحی دنیا میں ان کی قابل ستائش خدمات کے پیش نظر انہیں پدم شری ایوارڈ سے سرفرازکیا ہے۔ پرینکا کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو سال 2018 میں انہوں نے خود سے دس سال چھوٹے امریکی گلوکار اور اداکار نک جونس سے دو سال تل ڈیٹ کرنے کے بعد شادی کر لی۔ پرینکا چوپڑا جلد ہی ہالی ووڈ کی فلم میٹریکس میں نظر آئیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago