تفریح

یادوں کےجھرونکھوں سے:آنجہانی اداکاررشی کپورکی فلم’میرانام جوکر’نےریلیز کے 52سال مکمل کرلیے

بالی ووڈ میں ‘چنٹو’ کے نام سے مشہور اداکار رشی کپور بلاشبہ آج ہم میں نہیں ہیں لیکن انہیں بھولنا ہر کسی کے لیے ناممکن ہے۔ آج کا دن یعنی 18 دسمبر رشی کپور کے لیے بہت خاص تھا کیونکہ اس دن ان کی بالی ووڈ کی پہلی فلم ‘میرا نام جوکر’ ریلیز ہوئی تھی۔

 آج اس فلم نے اپنی ریلیز کے 52 سال مبالی کمل کر لیے ہیں۔ اگر رشی کپور آج زندہ ہوتے تو وہ بھی انڈسٹری میں اپنے 52 سال مکمل کر چکے ہوتے۔ رشی کپور نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز فلم ‘میرا نام جوکر’ سے کیا، جو آج کے دن یعنی 18 دسمبر 1970 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں انہیں اپنے والد راج کپور کے ساتھ اداکاری کا موقع ملا۔

اس فلم میں رشی کپور نے راج کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں ان کے کردار کا نام راجو تھا۔ اس فلم کے لیے انہیں بہترین چائلڈ آرٹسٹ کے قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ فلم میں رشی کی اداکاری کو شائقین نے خوب سراہا تھا۔

 یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ تاہم اس سے قبل رشی کپور اپنے والد راج کپور کی فلم ’شری 420‘ میں ایک گانے میں چھوٹے کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم میرا نام جوکر کی کامیابی کے بعد رشی نے بطور اداکار اپنی اداکاری کا آغاز 1973 کی فلم ‘بوبی’ سے کیا اور ایک کے بعد ایک کئی ہٹ فلمیں دیں۔

بالی ووڈ پر چار دہائیوں سے زائد عرصے تک راج کرنے والے رشی کپور نے سب کے دل جیت لیے اور ناظرین کے دلوں میں ایک خاص شناخت بنائی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago