تفریح

ٹام کروز کی تازہ ترین ویڈیو وائرل ہوئی، مداحوں کا اظہار تشکر کیا

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کی تازہ ترین ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ آسمان پر اڑنے والے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی فلم ٹاپ گن – میورک کو محبتوں سے نوازنے کے لئے مداحوں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو خود ٹام کروز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو کے ذریعے ٹام کروز نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا- ”ہمیں آپ کو انٹرٹین کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ آپ نے میری فلم پر اتنا پیار دیا، اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آنے والی تعطیلات کے لیے آپ سب کو نیک خواہشات ، میںنہیں چاہتا تھا کہ بغیر آپ سب کا شکریہ ادا کیے اس سال کا اختتام کروں“۔ ویڈیو کے آخر میں ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن -میورک کی ایک چھوٹی سی جھلک بھی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹام کروز کی تازہ ترین ریلیز ہونے والی فلم ٹاپ گن – میورک کو ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ پیراماو¿نٹ پکچرز کے بینر تلے بنی یہ فلم 1986 کی ٹاپ گن کا آفیشل ریمیک تھی۔ یہ گھریلو باکس آفس پر پیراماو¿نٹ پکچرز کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ ٹام کروز نے اس فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اسے پروڈیوس بھی کیا۔ ٹام کروز اس وقت مشن امپاسیبل – ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم 14 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago