Categories: تفریح

اے آر رحمٰن کی زندگی پربنی فلم ’99 سانگ‘ کا ٹریلر جاری

صرف ملک ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر موسیقی کی دنیا میں شہرت رکھنے والے ’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔اس فلم میں شائقین کو یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے والے اے آر رحمان نے کس طرح بین الاقوامی فلمی دنیا میں اپنا نام پیدا کر لیا۔اس دوران انہوں نے اپنی زندگی میں جو جدو جہد کی ہے وہ اس فلم کے ذریعہ ناظرین کو بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔

فلمی دنیا میں اے آر رحمان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔اور انہوں نے اپنی موسیقی سے عالمی پیمانے پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ان کی آنے والی فلم کا نام ہے ’99سانگ“۔ ریاست تامل ناڈو کے ہندو خاندان میں پیدا ہونے والے اے آر رحمٰن اور ان کے والدین نے بعد میں اسلام قبول کیا تھا اور انہوں نے موسیقار بننے کے لیے سخت محنت کی۔

عام خاندان کے فرد ہونے کے باوجود عالمی سطح کے مایہ ناز موسیقار بننے کی اے آر رحمٰن کی جدوجہد پر بنائی گئی فلم ’99 سانگ‘ کو بیک وقت ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں نشر کیا جائے گا اور اب اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔ ٹریلر میں موسیقی کی تڑکے کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ ٹریلر میں تجسس اور ایکشن کو بھی دکھایا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اے آر رحمٰن کو موسیقار بننے کے لیے کتنی جدوجہد کرنی پڑی۔

اے آر رحمٰن ’99 سانگ‘ کی کہانی کے جہاں شریک لکھاری ہیں، وہیں وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا کردار نئے اداکار اہان بھٹ ادا کرتے دکھائی دیں گے۔’99 سانگ‘ کی ہدایات وشنیش کرشنا مورتی نے دی ہیں جن کی یہ پہلی فلم ہوگی، جب کہ فلم میں منیشا کوئرالہ اور لیزا رائے سمیت دیگر اداکاروں کو بھی مختصر طور پر دکھایا جائے گا۔

اپنے موسیقار بننے کی جدوجہد کی کہانی پر بنی فلم کے حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے اے آر رحمٰن کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر اور خوشی ہے کہ ان کی جدوجہد پر بنی فلم میں ٹیلنٹ اداکار، ہدایت کار اور موسیقار ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق بتایا کہ فلم کی کہانی کسی کی زندگی کے بجائے ایک شخص کے موسیقار کی جدوجہد پر مبنی ہے اور فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک عام شخص مشکلات کے باوجود موسیقار بننے میں کامیاب جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اے آر رحمٰن نے کم از کم عالمی معیار کے 100 گانوں کی موسیقی ترتیب دے رکھی ہے۔اے آر رحمٰن واحد موسیقار اور فلمی دنیا کی شخصیت ہیں، جنہیں فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آسکر ملا جب کہ وہ بافٹا اور گولڈن گلوب جیسے اعلیٰ ایوارڈز بھی متعدد بار جیتنے والے واحد فنکار ہیں۔اے آر رحمٰن نے خود ملک اعلیٰ ترین نیشنل ایوارڈ بھی 4 مرتبہ حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کم از کم 5 درجن بالی وڈ فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی، انہوں نے آخری بار ہندی فلم ’دل بیچارہ‘ کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ بہر حال ایک عالمی شہرت یافتہ موسیقی کار کی جدو جہد پر مبنی فلم یقینا فلمی دنیا میں اسٹرگل اور کامیابی کے لئے جدو جہد کرنے والوں کے لئے ترغیب اور حوصلہ کا ذریعہ ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago