Urdu News

دو ستاروں کی ملاقات: کنگ خان نے پاوں چھوئے اور بگ بی نے گلے لگایا، ویڈیو وائرل

‘پٹھان’ تنازع کے درمیان بالی ووڈ کے کنگ خان نے گزشتہ روز 28ویں کولکاتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران شاہ رخ خان کے علاوہ امیتابھ بچن، جیا بچن، رانی مکھرجی، اریجیت سنگھ سمیت بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی۔ جہاں شاہ رخ نے افتتاحی تقریب کے دوران پٹھان کے گانے بے شرم رنگ پر اپنی خاموشی توڑی وہیں تقریب سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان اسٹیج پر پہنچتے ہی اسٹیج پر بیٹھے امیتابھ بچن کے پاوں چھوتے ہیں جس کے بعد امیتابھ بچن انہیں اپنی جگہ پر کھڑے ہو کرگلے لگاتے ہیں۔ اس کے بعد شاہ رخ بھی جیا بچن کے پاوں چھوتے ہیں۔ اس دوران شاہ رخ کے ساتھ رانی مکھرجی بھی موجود تھیں، جو جیا بچن کے پاوں چھوتی نظر آئیں۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مداح شاہ رخ کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ اسی تقریب میں رانی مکھرجی، اریجیت سنگھ، شتروگھن سنہا سمیت کئی ستاروں نے کھل کر شاہ رخ خان کی  تعریف کی۔

Recommended