تفریح

واجد خان نے موسیقی کی دنیا میں بہت کم وقت میں اپنی منفرد پہچان بنائی

یوم پیدائش 7 اکتوبر

معروف موسیقار واجد خان اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کے ذریعہ کمپوز کئے گئے  اور گائے گئے نغمے سامعین میں کافی مشہور ہیں۔ فلمی دنیا کی مشہور میوزک کمپوزر جوڑی ساجد واجد میں سے ایک واجد خان 7 اکتوبر 1977 کو پیدا ہوئے۔

طبلہ بجانے والے شرافت علی خان اور رزینہ خان کے بیٹے واجد خان نے اپنے بھائی ساجد خان کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور بالی ووڈ میں ساجد واجد کی جوڑی کے نام سے مشہور ہوئے۔

ساجد-واجد نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1998 میں سلمان خان کی فلم ‘پیار کیا تو ڈرنا کیا’ سے کیا۔ اس کے بعد اس جوڑی نے ایک کے بعد ایک ہٹ فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی، جس میں چوری چوری، ہیلو برادر، مجھ سے شادی کروگی، پارٹنر، وانٹیڈ، ایک تھا ٹائیگر، دبنگ (1،2 اور 3) شامل ہیں۔

واجد نے اپنے بھائی ساجد کے ساتھ گانے کے ریئلٹی شو’سا رے گاما پا‘اور سارے گاما پا سنگنگ سپر اسٹار  میں بطور سرپرست کام کیا۔ اس کے علاوہ دونوں بھائیوں کی اس جوڑی نے  آئی پی ایل-4 کا تھیم سانگ بھی کمپوز کیا۔

دونوں نے آخری بار سلمان خان کے لیے ‘بھائی بھائی’ کمپوز کیاتھا، جسے اداکار سلمان خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز  کیاتھا۔ بالی ووڈ فلموں میں موسیقی ترتیب دینے کے علاوہ واجد خان نے کئی فلموں میں گانے بھی گائے جن میں سونی دے نکھرے (پارٹنر)، ڈو یو وانا (پارٹنر)،لومی (وانٹیڈ)، ہڑ ہڑ دبنگ (دبنگ)، باقی سب فرسٹ کلاس ہے، (جے ہو)، چنتا تا چتا چتا چتا (راؤڈی راٹھور) وغیرہ شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago