تفریح

فلم’اوہ مائی گاڈ-2‘ کب اور کہاں ریلیز ہوگی؟

فلم’اوہ مائی گاڈ-2‘بھگوان شیو کے اوتار میں نظر آئے اکشے کمار

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ان دنوں اپنی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ پریش راول اور اکشے کمار کی فلم ’اوہ مائی گاڈ‘ کا پہلا پارٹ  سپر ہٹ رہا تھا۔ فلم کے دوسرے  پارٹ  کا اعلان چند روز قبل کیا گیا تھا۔ اب فلم ’اوہ مائی گاڈ-2‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلم ’اوہ مائی گاڈ-2‘آئندہ 11 اگست کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔ اکشے کمار ’اوہ مائی گاڈ‘ کے پہلے پارٹ  میں کرشن کے کردار میں نظر آئے تھے۔ اب اکشے اس فلم کے دوسرے پارٹ  میں بھگوان شیو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے دوسرے پارٹ  کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پوسٹر میں اکشے لمبے بالوں اور ہاتھ میں ڈمرو کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

فلم ’اوہ مائی گاڈ‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں اکشے کمار اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ تاہم پنکج ترپاٹھی ‘اوہ مائی گاڈ’ کے دوسرے حصے میں پریش راول کی جگہ لیں گے۔ پریش راول نے اس کردار کے لیے مارکیٹ ویلیو سے زیادہ کا مطالبہ کیا تھا۔

 چونکہ پریش راول نے کئی کوششوں کے باوجود اس کردار کے لئے جواب نہیں دیا، آخرکار پنکج ترپاٹھی کو فلم کے مرکزی اداکار کے طور پر منتخب کیا گیا

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago