فلم اداکار شاہد کپور جلد ہی ہدایت کار علی عباس ظفر کی کرائم ایکشن فلم میں نظر آئیں گے۔ فلم کا اعلان گزشتہ سال نومبر میں کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی اس سال مارچ میں شاہد کپور نے اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی۔ لیکن اب اس فلم کے بارے میں ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آرہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فلم میں اداکار انکور بھاٹیہ کی انٹری ہوگی اور وہ اس فلم میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ وہ فلم میں شاہد کپور کو زبردست ٹکر دیں گے۔ تاہم ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ساتھ ہی فلم کے ٹائٹل کو لے کر بھی سسپنس برقرار ہے۔ شاہد کپور اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔
معلومات کے مطابق اس فلم میں شاہد ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ کرائم ایکشن فلم ہوگی، جس میں شاہد کپورکا ایکشن اوتار ناظرین کو نظر آئے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب شاہد اور علی عباس ظفر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…