Urdu News

روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین میں کون ادا کر رہی ہے لیڈ کا کردار؟

سنگھم، سنگھم ریٹرن، سمبا، سوریا ونشی جیسی کاپ یونیورس فلمیں بنانے کے بعد روہت شیٹی ایک بار پھر اس سیریز کی ایک اور قسط ناظرین کے سامنے پیش کرنے جارہے ہیں، جس کا نام سنگھم اگین ہوگا۔

اجے دیوگن ایک بار پھر اس فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ جب کہ دیپیکا پدوکون فی میل لیڈکاکردار ادا کریں گی۔ سنگھم اگین دیپیکا پدوکون کی روہت شیٹی کے ساتھ تیسری فلم ہوگی جب وہ چنئی ایکسپریس اور آنے والی فلم سرکس میں کیمیوز کریں گی۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے روہت شیٹی نے کہا، ’دیپیکا میری لیڈی کاپ ہیں، جو کاپ یونیورس سے ہوں گی… اب اگلے سال یعنی 2023 میں، ہم اس فلم کے لیے ایک ساتھ کام کرنا شروع کریں گے‘۔

روہت شیٹی کے اس اعلان کے بعد شائقین اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ دوسری جانب اجے دیوگن اور دیپیکا پدوکون کی بات کریں تو سنگھم اگین سے پہلے دونوں روہت شیٹی کی آنے والی فلم سرکس میں اسپیشل اپیئرنس میں نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر 23 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

Recommended