تفریح

خوب صورتی اور اداکاری کے دم پر شائقین کے دلوں پرچھانے والی کون ہیں یہ اداکارہ؟

نوے کی دہائی میں بڑے پردے پر اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی بالی ووڈ کی مست مست گرل روینہ ٹنڈن آج بھی ناظرین کے درمیان برقرار ہیں۔ 26 اکتوبر 1974 کو پیدا ہونے والی روینہ ٹنڈن معروف فلم ساز روی ٹنڈن کی بیٹی ہیں۔ روینہ کی والدہ کا نام وینا ٹنڈن ہے۔

فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی روینہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ اس کے بعد سال 1991 میں انہوں نے فلم پتھر کے پھول سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں وہ سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں۔

اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن اس فلم کے گانے ناظرین میں کافی مشہور ہوئے۔ اس کے بعد روینہ کئی فلموں میں نظر آئیں۔ انہوں نے ہندی کے ساتھ ساتھ کچھ ساؤتھ فلموں میں بھی کام کیا۔

روینہ ٹنڈن کی چند نمایاں فلموں میں چھترے، پرمپرا، دل والے، امتحان، لاڈلا، انداز اپنا اپنا، موہرا، زدی، ایل او سی کارگل، جاگو وغیرہ شامل ہیں۔ روینہ نے اپنی فلموں میں ہر طرح کا کردار نبھایا ہے اور اس میں جان ڈالی ہے۔

فلموں میں اداکاری کے علاوہ روینہ کئی ٹیلی ویژن شوز میں جج اور مہمان کے طور پر بھی نظر آئیں۔روینہ کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے شادی سے قبل 1995 میں دو بیٹیوں پوجا اور چھایا کو گود لیا تھا اور ان کی پرورش بھی بہت اچھے طریقے سے کی۔

سال 2004 میں روینہ نے انل تھڈانی سے شادی کی۔ اس شادی سے روینہ کے دو بچے ہیں، بیٹی راشا اور بیٹا رنبیر وردھن۔کام کی بات کریں تو روینہ جلد ہی فلم گھڑچڑی میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

روینہ ٹنڈن سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago