Urdu News

رنبیر کپور نے سیلفی لینے آنے والے مداح کا موبائل کیوں پھینک دیا؟

بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے رنبیر کپور کی شناخت آنجہانی اداکار رشی کپور اور نیتو کپور کے بیٹے کے طور پر ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے 2007 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ساوریا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن ان کی پہلی فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی۔ اس کے بعد انہوں نے دیپیکا پادوکون کے ساتھ “بچنا اے حسینو” میں کام کیا اور یہیں سے ان کے کریئر نے آہستہ آہستہ آغاز کیا۔

راک اسٹار، یہ جوانی ہے دیوانی، اے دل ہے مشکل اور سنجو جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس کے بعد، وہ آج اپنی نسل کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ صرف فلموں ہی نہیں بالی ووڈ کی خوبصورتیوں کے دل جیتنے میں بھی بہترین ثابت ہوئے ہیں۔ دیپیکا پادوکون سے لے کر پرینکا چوپڑا اور کترینہ کیف تک ان تمام بڑی اداکاراوؤں کے ساتھ ان کا نام جوڑا جاتا رہا ہے لیکن اب ان کی شادی عالیہ بھٹ سے ہوگئی ہے۔

یہ ہیں رنبیر سے جڑی باتیں، جنہیں سن کر رنبیر بھی مسکرا دیں گے، لیکن ان سب باتوں کے علاوہ رنبیر اکثر خود کو کسی نہ کسی تنازع میں الجھتے رہتے ہیں۔ اس وقت لوگ ان کی ایک ویڈیو کے لیے سوشل میڈیا پر انہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں ۔ دراصل آج صبح سے ہی ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں رنبیر نے اپنے ساتھ سیلفی لینے کے بعد مداح کا موبائل فون پھینک دیا۔ وائرل کلپ میں یہی سب کچھ نظر آرہا ہے۔ آگے کیا ہوا اس کے بارے میں ہمارے پاس معلومات نہیں ہیں۔

Recommended