تفریح

اداکار اور دوست راجیو کپور کی سالگرہ پر سنجے کپور کیوں ہوگئے جذباتی؟

فلم اداکار سنجے کپور نے آج اپنے قریبی دوست اور آنجہانی اداکار راجیو کپور کو ان کی سالگرہ پر یاد کیا۔ سنجے کپور نے راجیو کپور کے یوم پیدائش پر انسٹاگرام پر کچھ پرانی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ہے۔ سنجے کپور نے لکھا- ‘ہیپی برتھ ڈے چمپس.. آپ سے پیار کرتے ہیں اور آپ کو یاد کرتے ہیں۔’

مداحوں کے ساتھ ساتھ تفریحی دنیا کی مشہور شخصیات بھی سنجے کے اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔

25 اگست 1962 کو پیدا ہونے والے راجیو کپور مشہور اداکار راج کپور کے بیٹے تھے۔ راجیو کپور نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں آسماں، میرا ساتھی، رام تیری گنگا میلی، لاوا، لو بوائے، لو اسٹوری وغیرہ ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے سال 1999 میں فلم ‘آ اب لوٹ چلیں ‘، 1991 میں فلم ‘حنا’ اور 1996 میں فلم ‘پریم گرنتھ’ بھی پروڈیوس کی۔ انہوں نے فلم پریم گرنتھ کی پروڈیوس کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری بھی کی۔ راجیو کپور کا انتقال 9 فروری 2021 کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago