اداکاری کے استاد قادر خان نے کئی ہٹ فلموں کے مشہور ڈائیلاگ لکھے
ہندی سنیما کے بہترین اداکار اور اسکرین رائٹر قادر خان کو شاید ہی کوئی بھول سکتا ہے۔ قادر خان ایک ایسے اداکار تھے جنہوں نے فلموں میں مزاحیہ کرداروں کے ساتھ ولن کا کردار بھی ادا کیا
۔ 22 اکتوبر 1937 کو پیدا ہونے والے قادر خان نے جب 1973 کی فلم ‘داغ’ سے سلور اسکرین پر قدم رکھا تو ان کی شاندار اداکاری نے سب کا دل جیت لیا۔اپنی پہلی ہی فلم میں قادر کو راجیش کھنہ، شرمیلا ٹیگور اور راکھی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ قادر خان اس فلم میں وکیل کے کردار میں تھے۔
اس کے بعد قادر خان نے کئی فلموں میں اداکاری کی جن میں سنگینہ، اناڑی، بیراگ، خون پسینہ، سہاگ، یارانہ، ماسٹر جی، خون بھری مانگ، پیار کا دیوتا، جدائی، جڑوا، تم مجھ سے شادی کرو گی، سنو سسرجی، ہو گیا دن کا دہی وغیرہ شامل ہیں۔فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ قادر خان نے کئی فلموں کے مشہور مکالمے بھی لکھے جو آج بھی بہت مشہور ہیں۔
ان مکالموں میں ‘تمہاری عمر میرے تجربے سے کم ہے، تم نے اتنی دیوالیاں نہیں دیکھی جتنی میں نے تم جیسے بکنے والوں کی بربادیاں دیکھی ہیں (جیسی کرنی ویسی بھرنی)، دنیا میں کوئی جگہ اتنی دور نہیں،
جہاں جرم کے پاؤں میں قانون اپنی فولادی زنجیریں نہ پہناسکے(شہنشاہ)، ‘ایسی موت ماریں گے کہ ایک بارموت کوبھی پسینہ آجائے گا(ہم)،کسی بھی اچھی چیز کو مشہور ہونے میں وقت لگتا ہے (سہاگ) وغیرہ شامل ہیں۔
قادر خان نے اپنے فلمی کیرئیر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے قادر خان طویل علالت کے بعد 31 دسمبر 2018 کو 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…