تفریح

کیوں اٹھ رہا ہے ویب سیریز’ڈانسنگ آن دی گریو‘پر سپریم کورٹ سے پابندی کا مطالبہ؟

سپریم کورٹ نے منگل کو ایمیزون کو ویب سیریز ‘ڈانسنگ آن دی گریو’ کے ٹیلی کاسٹ اور ڈسٹری بیوشن کو روکنے کے لیے ہدایت مانگنے والے ایک معاملے پر سماعت کی۔

عمر قید کی سزا کاٹ رہے سوامی شردھانند کی طرف سے ایڈوکیٹ ورون ٹھاکر نے جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ میں معاملے کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے معاملہ سننے کی یقین دہانی کرائی۔

تاہم، یہ معاملہ سب سے پہلے ایڈوکیٹ ورون ٹھاکر نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اٹھایا۔ جہاں انہوں نے جسٹس کے ایم جوزف کی سربراہی میں بنچ کے سامنے معاملہ اٹھانے کو کہا۔ اس کے بعد معاملہ جسٹس جوزف کی بنچ میں سماعت کے لیے لے جایا گیا۔

ورون ٹھاکر نے کہا کہ سوامی شردھانند جیل میں ہیں اور معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ایسی صورتحال میں ویب سیریز کیسے ریلیز ہو سکتی ہے؟ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ویب سیریز میں سوامی شردھا نند کے خلاف جانبدارانہ حقائق دکھائے گئے ہیں۔ اس پر پابندی ہونی چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago