تفریح

کولکاتا میں سلمان خان کے شو کو لے کر کیوں بنا ہوا ہے غیر یقینی صورت حال؟

کولکاتا، 24 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کولکاتا میں شو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ جمعہ کو منتظمین کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سلمان خان کے شو کے حوالے سے تمام غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سلمان خان کا پروگرام کولکاتا میں مئی یا جون کے مہینے میں تجویز کیا جا رہا تھا جس کے لیے بھائی جان کے ایونٹ مینجرز نے تاریخ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ ایسے میں وہ ممبئی سے باہر نہیں جائیں گے لیکن اب ذرائع نے بتایا ہے کہ سلمان خان نے کولکاتا میں ہونے والے پروگرام کے لیے رضامندی دے دی ہے۔

ان کا پروگرام سخت سیکورٹی کے درمیان منعقد ہوگا۔ سلمان خان کے ساتھ اس تقریب میں جیکولین فرنانڈیس، سوناکشی سنہا، پربھو دیوا، آیوش شرما اور گرو رندھاوا جیسے معروف ستارے بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ممبئی سے سلمان خان اور ان کی ٹیم کو دم دم ایئرپورٹ سے ہی پولیس کی حفاظت میں لے جایا جائے گا اور اس پروگرام کا انعقاد پولیس کی سخت نگرانی میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کو لیکر سیکورٹی ادارے الرٹ ہیں۔ اس کے بعد ہی یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مئی-جون کے درمیان کولکاتا میں سلمان خان کا مجوزہ پروگرام منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ ابھی تک پروگرام کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago