معروف اداکار رضا مراد 23 نومبر 1950 کو اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مراد بالی ووڈ کے ایک سرگرم اداکار تھے۔ فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے رضا مراد بچپن سے ہی اداکاری کی طرف مائل تھے۔
انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1965 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘جوہر محمود ان گوا’ سے کیا۔ اس فلم میں انہوں نے رحمان نامی نوجوان کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد رضا نے امیتابھ بچن اور جیا بھادوڑی کی فلم ‘ایک نظر’میں کام کیا۔ اس فلم میں وہ امیتابھ بچن کے دوست اور وکیل کے کردار میں نظر آئے۔
رضا نے کئی فلموں میں اداکاری کی لیکن انہیں پہچان 1982 کی فلم ‘پریم روگ’ سے ملی۔ اس فلم میں وہ ٹھاکر ویرن پرتاپ کے کردار میں ولن کے طور پر نظر آئے۔ اس کے بعد 1991 میں آئی فلم ‘حنا’ میں رضا نے پولیس افسر کے کردار میں ولن کا کردار ادا کیا۔
سامعین نے ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا۔ 90 کی دہائی میں بالی ووڈ میں ان کے نام کا سکہ چلا اور وہ بطور ولن اپنی پہچان بنا چکے تھے۔ اس عرصے میں وہ ولن کے کردار کے لیے فلم ڈائریکٹرز کی پہلی پسند تھے۔
رضا نے 2 مئی 1982 کو ثمینہ مراد سے شادی کر لی ۔ رضا اور ثمینہ کے دو بچے ہیں۔ رضا نے اب تک 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے جن میں دوسری سیتا، پانچ فولادی، ڈاکو حسینہ، رام تیری گنگا میلی، رام لکھن، جودھا اکبر، پدماوت وغیرہ شامل ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…