Categories: تفریح

یو ٹیوبر پارس سنگھ پر بھڑکے ورون دھون، بولے تعلیم یافتہ ہونے کی ضرورت

یو ٹیوبر پارس سنگھ پر بھڑکے ورون دھون، بولے تعلیم یافتہ ہونے کی ضرورت

حال ہی میں یوٹیوبر پارس سنگھ نے ارونا چل پردیش کے ایک کانگریس کے ایم ایل اے نینانگ ایئرنگ کے بارے میں نسلی تبصرے کیے تھے۔ انہوں نے یوٹیوب پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں پارس سنگھ نے کہا تھا کہ کانگریس کے ایم ایل اے نینانگ ایئرنگ غیر ہندوستانی ہیں اور اروناچل پردیش چین کا حصہ ہے۔

پارس سنگھ کے اس تبصرے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ لیکن اس معاملے میں لوگوں کا غم و غصہ ابھی کم نہیں ہوا ہے۔ فلم اداکار ورون دھون نے بھی پار س سنگھ کے اس متنازعہ تبصرے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ورون دھون نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ۔

'اروناچل پردیش میں اتنا وقت گزارنے کے بعد ، اب وقت آگیا ہے کہ ہم خود اور دوسروں کو اس بات سے آگاہ کریں کہ یہ کتنا غلط ہے۔ اپنےملک اور اپنے خطے کے بارے میں نا بلد ہونا بیوقوفی ہے ، لیکن جب اس لاعلمی کا اظہار جارحانہ انداز میں ہوتا ہے تو وہ زہر کی طرح ہوجاتا ہے۔ ہمیں سب کو ایک آواز میں اس طرح کی لاعلمی کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے اور تمام بیوقوفوں کو سمجھانا ہے کہ اب یہ قابل قبول نہیں ہوگی۔'

ورون کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور شائقین اس پر شدید رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اداکار راج کمار راو  نے بھی ورون دھون سے قبل اس معاملے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

حال ہی میں ، اروناچل پردیش کے کانگریس ایم ایل اے نینانگ ایئرنگ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ، جس میں بھارت میں بیٹل گراونڈ موبائل انڈیا کے طور پر پب جی موبائل گیم کی دوباہ لانچنگ پر روک لگانے کی مانگ کی تھی ۔ اسی مسئلے پر پارس سنگھ نے ایک ویڈیو بنایا اور نینانگ ایئرنگ پر نسلی تبصرہ کیا تھا جس کے بعد ان پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago