Urdu News

این ایل سی انڈیا ہوسپیٹل میں جدید ترین امراض قلب سے متعلق  سینٹر کا افتتاح کیا گیا

این ایل سی انڈیا ہوسپیٹل میں جدید ترین امراض قلب سے متعلق سینٹر کا افتتاح کیا گیا

این ایل سی انڈیا ہوسپیٹل میں جدید ترین امراض قلب سے متعلق  سینٹر کا افتتاح کیا گیا

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب راکیش کمار نے این ایل سی انڈیا ہوسپیٹل. میں جدید ترین کیتھ لیب کے ساتھ ایک نئے بڑے امراض قلب سے متعلق سینٹر کا افتتاح کیا۔

تمل ناڈو کڈالور ضلع میں یہ واحد ایسی جدید کیتھ لیب ہے جو این ایل سی  انڈیا ہوسپیٹل اور متعلقہ فریقوں کے ذریعے ریفر کیے گئے مریضوں کے لیے دل کی بیماریوں سے متعلق  آؤٹ پیشنٹ خدمات(او پی ڈی) اور کسی بھی قسم کی  دل کی بیماری کے لیے داخل مریض کو علاج فراہم کرتی ہے اور عوام کے لیے بھی یہ لیب کھلی ہے۔ کورونری انجیوگرام، ایمرجنسی اور اختیاری کورونری پیریفرل انجیو پلاسٹی، پیس میکر امپلانٹیشن جیسی سرجریز اوردیگر طریقہ علاج یہاں انجام دیے جا سکتے ہیں۔

مرکزی کنٹرول روم میں نیویلی ٹاؤن شپ علاقہ  میں آئی پی پر مبنی نگرانی نظام  پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا

مذکورہ مرکز تمام طبی ایمرجنسی  صورتحال سے نمٹنے سے لیس ہوگا۔ یہ کیتھ لیب 25 بستروں والی کارڈیک سہولت کے ساتھ قائم کی گئی ہے. جس میں تمام ترسہولیات کو  بھی شامل کیاگیا ہے۔ ان سہولیات میں (ای آر3، سی سی یو6، 2 ریکوری. 5 وارڈ، 6 سیمی پرائیویٹ اور 3 سنگل روم بیڈ) شامل ہیں۔ یہ سہولت اگلے ماہ تک مکمل طور پر کام کرنے لگے گی۔

جناب  کمار نے مرکزی کنٹرول روم میں نیویلی ٹاؤن شپ علاقہ . میں آئی پی پر مبنی نگرانی نظام  پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس نظام کو نافذ کرنے کا مقصد اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر نیویلی ٹاؤن شپ میں تحفظ. اور سیکورٹی  کو بہتر بنانا ہے۔ اس منصوبے پر اربوں روپے کی لاگت آئی ہے. جس میں 13.40 کروڑ روپے میں 322 بلٹ کیمروں. اور 14 خودکار نمبر پلیٹ کیمرے ہیں جو  اہمیت کے حامل حساس مقامات پر نصب کئے گئے ہیں۔

Recommended