Categories: صحت

آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کا اختتام کے ساتھ ہی ممبئی انڈین پانچویں بار چیمپئن بن گیا

آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کا اختتام کے ساتھ ہی ممبئی انڈین پانچویں بار چیمپئن بن گیا

نئی دہلی ، 11 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن کا اختتام کے ساتھ ہی ممبئی انڈین پانچویں بار چیمپئن بن گیا ہے۔ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم رواں سیزن میں پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکی ، لیکن ٹیم کے کپتان لوکیش راہل نے لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنا کر اورنج کیپ پر قبضہ کرلیا، جب کہ رنر اپ دہلی کیپیٹلز کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرکے جامنی رنگ کے کیپ پر قبضہ کیا۔

راہول نے آئی پی ایل 2020 میں 14 میچ کھیلے اور 55.83 کی اوسط سے 670 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 5 نصف سنچری شامل ہیں۔ شکھر دھون نے راہل کے بعد سب سے زیادہ اسکور کیا ، دھون نے 17 میچوں میں 618 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تیسرے نمبر پر سن رائزرس حیدرآباد کے ڈیوڈ وارنر ہیں جنہوں نے 16 میچوں میں 39.14 کی اوسط سے چار نصف سنچریوں کے ساتھ 548 رنز بنائے۔

اس دوران ، ربادا نے باولنگ میں ٹاپ کیا۔ ربادا نے 17 میچوں میں 30 وکٹیں لے کر ارغوانی کیپ جیتا۔ ممبئی انڈینز کے فاسٹ با لر جسپریت بمہرا 15 میچوں میں 27 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ممبئی کے ہی ٹرینٹ بولٹ 25 وکٹوں کے ساتھ تیسرا اور رائل چیلنجرز بنگلور کا لیگ اسپنر یوزویندر چہل 21 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ اس دوران ، سن رائزرس حیدرآباد کے لیگ اسپنر راشد خان 16 میچوں میں 20 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود تھے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago