ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے ، بھارت نے بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ رجسٹرار جنرل آف انڈیا ( آر جی آئی ) کے ذریعہ 22 ستمبر ، 2022 ء کو جاری کردہ نمونہ رجسٹریشن سسٹم ( ایس آر ایس ) کی اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ 2020 کے مطابق، ملک 2014 ء کے بعد سے 2030 ء تک پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جی ) کو حاصل کرنے کی سمت میں آئی ایم آر ، یو 5 ایم آر اور این ایم آر میں مسلسل کمی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے . اس کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے کے لئے انتھک محنت کرنے کے لئے تمام صحت کارکنوں. دیکھ بھال کرنے والوں اور کمیونٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ 2014 ء کے بعد سے مسلسل کمی ہو رہی ہے ، جیسا کہ ایس آر ایس 2020 میں انکشاف کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مخصوص اقدامات . مرکز – ریاست کی مضبوط ساجھیداری .اور صحت ورکروں کی محنت کے ساتھ بچوں کی شرح اموات کے ایس ڈی جی 2030 کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے ۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…