Categories: صحت

دھونی کے لیے صرف آئی پی ایل میں کھیل کر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ممکن نہیں: کپل دیو

دھونی کے لیے صرف آئی پی ایل میں کھیل کر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ممکن نہیں: کپل دیو

نئی دہلی،03نومبر( انڈیا نیرٹیو)

ٹیم انڈیا کو پہلا کرکٹ عالمی کپ دلانے والے سابق کپتان کپل دیو نے آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے حوالہ سے اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھونی اگر اس سال کی طرح آگے بھی بغیر میچ پریکٹس کے آئی پی ایل میں کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ناممکن ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ جون میں کرکٹ عالمی کپ میں کھیلنے والے دھونی آئی پی ایل کے لئے تقریباً ایک سال بعد میدان میں اترے تھے۔ 39 سالہ دھونی کی سربراہی والی چنئی سپر کنگز آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلے آف میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل کے بعد پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر کرکٹ کھیل رہے دھونی 14 میچوں میں 116 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 200 رن ہی بنانے میں کامیاب ہو چکے جبکہ اس دوران انہوں نے کوئی نصف سنچری تک اسکور نہیں کی۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد حال ہی میں اینجیوپلاسٹی کرانے والے کپل دیو کا کہنا ہے کہ دھونی کو فارم حاصل کرنے کے لئے گھریلو کرکٹ میں بھی کھیلتے رہنا چاہیے۔

کپل دیو نے کہا کہ دھونی اگر ہر سال صرف آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ کپل دیو نے دھونی کی عمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دھونی اس عمر میں (39 سال) جتنی زیادہ کرکٹ کھیلیں گے، وہ اتنا ہی لے میں رہیں گے۔کپل دیو نے کہا، ”اگر آپ سال میں 10 مہینے کرکٹ نہیں کھیلیں گے اور اچانک آئی پی ایل کے میدان میں اتر جائیں گے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیا ہوگا! اتنا کرکٹ کھیلنے پر کسی سیزن میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کرس گیل جیسے کھلاڑی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔“کپل کا خیال ہے کہ دھونی کو اس سیزن میں گھریلو کرکٹ میں بھی کھیلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ” دھونی کو فرسٹ کلاس کرکٹ (گھریلو اے اور ٹی ٹوئنٹی) میں جانا چاہئے اور وہاں کھیلنا چاہئے۔“

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago