Categories: صحت

منپریت سنگھ اور چنگلنسناسنگھ کانگوجام جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا۔جسکرن سنگھ

منپریت سنگھ اور چنگلنسناسنگھ کانگوجام جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا۔جسکرن سنگھ

بنگلورو ،7 0 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے مڈفیلڈر جسکرن سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے قومی کیمپ کے دوران منپریت سنگھ اور چنگل نسناسنگھ کانگوجام جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ جسکرن سنگھ نے قومی ٹیم کے لیے چھ میچ کھیلے ہیں۔

26 سالہ جسکرن اپنے کھیل میں بہتر ی کے لئے اپنے سینئر کھلاڑیوں سے مستقل گفتگو کر رہے ہیں۔

جسکرن نے کہا ’’ پچھلے سال چھ میچ کھیلنا اچھا لگا۔ میں نے ابھی اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ منپریت سنگھ اور چنگلنسنا سنگھ کے ساتھ پریکٹس کرنا بہت اچھا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’میں نے ان سے نہ صرف ہاکی تکنیک کے بارے میں ، بلکہ آف فیلڈ پہلوؤں کے بارے میں بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں ہاکی کے کھیل کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں اور ایک کھلاڑی کی حیثیت سے بہتر بننا چاہتا ہوں۔ میں اپنے اعلیٰ تجربہ کار منپریت اور چنگلنسانا سے مسلسل بات کرتا ہوں۔یہ دونوں ہندستان کے لیے 200 سے زیادہ میچ کھیل چکے ہیں اور اپنے تجربات کو بانٹنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

مڈفیلڈر نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر مقابلہ شروع کرنے سے پہلے انٹرنیشنل سرکٹ میں زیادہ سے زیادہ کھیلنا چاہے گی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں اپنا وقت کیسے گزارا ، جسکرن نے کہا کہ انھوں نے مثبت رہنے کا ایک راستہ تلاش کیا اور اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے میں بہت زیادہ توجہ مرکوز کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’ لاک ڈاؤن مرحلہ ہر ایک کے لیے مشکل تھا ، لیکن ہمیں اپنی فٹنس مشقوں کے ذریعے مثبت رہنے کا راستہ ملا۔ میں نے اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے میں اپنی ساری توانائی ڈال دی۔ اس مشکل وقت میں ہاکی انڈیا اوراسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیانے ہماری بہت مدد کی ہے۔ ‘‘

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago