<h3 style="text-align: center;">وراٹ کرکٹ ورلڈ کا مضبوط ترین کھلاڑی: مارک ٹیلر</h3>
<p style="text-align: right;">ملبورن،16نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> سابق آسٹریلیائی کپتان مارک ٹیلر نے کہا کہ ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کرکٹ کی دنیا کے ایک بہت ہی مضبوط کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی نمائش کے علاوہ خود کو ایک جارحانہ کھلاڑی کے طور پر قائم کیا ہے۔ سنڈے مارننگ ہیرالڈ نے ٹیلر کے حوالے سے کہا کہ میرے خیال میں وراٹ عالمی کرکٹ کے ایک مضبوط کھلاڑی ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک جارحانہ کرکٹر اور ایک عظیم لیڈر کے درمیان پتلی لکیر کو سمجھتے ہیں۔ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔</p>
<p style="text-align: right;">وراٹ کوہلی 21 دسمبر کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔ انہوں نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے پیٹرنٹی لیو کی درخواست کی تھی جس کی انہیں منظوری مل گئی ہے۔ ٹیلر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس کام کو بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ انہیں اپنے کھیل پر بہت اعتماد ہے۔ میں نے ان میں ہمیشہ کھیل سے لگاؤدیکھا ہے۔ وراٹ کو اس کھیل کے کھلاڑیوں کا بہت احترام ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 27 نومبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی اور اس کے بعد بارڈر-گواسکر ٹرافی کے تحت چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔</p>.
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…