Urdu News

پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے پپیتا۔

آج کل لوگوں کے درمیان پیت کی چربی جسے انگریزی میں بیلی فیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے بہت زیادہ عام ہو گئ ہے۔ اسے پپیتا کھا کر کم کیا جا سکتا ہے۔ پپیتا پیٹ صاف رکھنے کے لۓ بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

پیٹ کی چربی یعنی بیلی فیٹ کو کیسے کرے کم؟

اگر آپ بھی بڑھتے ہوۓ وزن سے پریشان ہیں تو آپ پپیتا کھانا شروع کر دیں ،اس سے نہ صرف آپ کا معدہ صاف رہۓ گا بلکہ آپ کے جسم کو بہت سے غٰذای اجزاء بھی فراہم ہوں گے ،یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کا کھانا آسانی سے ہزم ہوتا ہے۔

پپیتا کھانے کا  صحیح طریقہ کیا ہے؟

اگر آپ اس مسلے سے پریشان ہیں تو آپ ناشتے میں پپیتا کو دہی میں کاٹ کر کھا سکتے ہیں، آپ اس میں کچھ اور بھی ڈال سکتے ہیں ،آپ بھاری ناشتہ کرنا چاہتے ہیں توآپ ایک گلاس دودھ کے ساتھ پپیتا کھا سکتے ہیں۔ اس کو کھانے کے بعد کوئ اور ڈش کھانے کی ضرورت نہیں ہیں۔ پپیتا کھانے سے پروٹین بھی ملتا ہے اور آپ کا پیٹ کئ گھنٹوں تک بھرا بھی رہے گا۔ اس لۓ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں دودھ اور پپیتا کھا سکتے ہیں ۔اگر آپ کو سادہ پپیتا کھانا پسند نہیں ہیں تو آپ پپیتے کی چاٹ بنا کر کھا سکتے ہیں،اس کے لیے پپیتے کو کاٹ کر اس پر کالا نمک ،کالی مرچ پاؤڈر چھڑکیں  پھر اسے کھائیں۔

Recommended