صحت

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے متحرک شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیا

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے متحرک شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دی

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج ورچوئل طور پر نرمان بھون سے صحت اور توانائی پر اعلیٰ سطحی اتحاد کی دوسری میٹنگ سے خطاب کیا۔  توانائی کے بارے میں پہلا اعلیٰ سطحی اتحاد 2019 میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے بلایا تھا جس کا مقصد صحت اور توانائی کے شعبوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا، سیاسی رفتار میں اضافہ، سرمایہ کاری کو فروغ دینا، عوامی حمایت کو متحرک کرنا اور عملی حل تلاش کرنا تھا۔

صحت اور توانائی کے پلیٹ فارم آف ایکشن

صحت اور توانائی کے شعبوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ترجیحات کی کارروائی کو اجاگر کرنے. اور اس پر تبادلہ خیال کرنے پر ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے. انھوں نے اعلیٰ سطحی اتحاد یا صحت اور توانائی کے پلیٹ فارم آف ایکشن کے دوسرے اجلاس کے انعقاد کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ”ہندوستان کا پختہ یقین ہے کہ یہ سب سے زیادہ اہم شعبے ہیں جن پر. زیادہ فعال بات چیت کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ صاف ستھرا کھانا پکانے کے عمل کو تیز کرنے. اور ممالک میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بہتر بنانے. کے لیے ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کی ضرورت ہے۔“

قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو نصب کرنے

سال 2030 تک 450 گیگا واٹ قابل تجدید پیداوار حاصل کرنے کے حکومت ہند کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے. انھوں نے کہا کہ ”صحت سے متعلق پالیسیوں اور توانائی سے متعلق پالیسیوں کو یکجا کر کے 2022 تک. 175 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو نصب کرنے کے ہدف کے ساتھ صحت مرکوز برق کاری کی طرف حکومت مسلسل بڑھ رہی ہے۔“ انھوں نے مزید کہا کہ، ”پہلے سے ہی ہماری نصب شدہ صلاحیت کا 39 فیصد. غیر فوسل پر مبنی ذرائع سے ہے اور 2022 تک ہم اپنے 40 فیصد کے ہدف تک پہنچ جائیں گے“۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ماریہ نیرا، ڈائریکٹر، ماحولیات، موسمیات اور صحت، ڈبلیو ایچ او

ہندوستان نے توانائی تحفظ ایکٹ 2001 کے مجموعی دائرہ کار کے تحت مختلف .اختراعی پالیسی اقدامات کے ذریعے توانائی کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے اپنے قابل تجدید توانائی کے پروگراموں. اور توانائی کی کارکردگی کے پروگراموں کو بھی وسعت دی ہے۔

، اور ڈاکٹر کندے یومکیلا، رکن پارلیمنٹ، سیرا لیون بھی موجود تھے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ”سبز اور ماحولیاتی لچکدار صحت نگہداشت کی سہولیات“ کے تناظر میں، ہندوستان نے 2017 میں مالے اعلامیہ پر دستخط کیے تھے اور اس نے کسی بھی موسمی واقعہ کا مقابلہ کرنے کے قابل ہونے کے لیے موسمیاتی لچکدار صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ایسے واقعات کے دوران ضروری خدمات جیسے پانی کی صفائی، فضلہ کا انتظام، اور بجلی کام کرتی رہیں۔

اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسس، ڈاکٹر ناوکو یاماموتو

اہم توجہ کے شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انھوں نے زور دے کر کہا .کہ صحت، صنفی مساوات، اور آب و ہوا پر پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے .کے لیے صاف ستھرے حل تک رسائی کو بڑھانے کے لیے فوری اقدام کی ضرورت ہے۔ انھوں نے متحرک شراکت داری کو فروغ دینے. اور دیگر مشنوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر. زور دیا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے ایجنڈے میں صحت کی مناسب نمائندگی کی جائے۔ اس اتحادی گروپ کے اس طرح کے تعاون اور اجتماعی کارروائی. سے صاف اور سبز توانائی کے ذرائع سے ایک سر سبز سیارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago