صحت

کیلا کھانے سے جسم کا کونسا حصہ بڑا ہوتا ہے ؟

کیلا کھانے سے جسم کا کونسا حصہ بڑا ہوتا ہے ؟
برصغیر میں آم کے بعد سب سے زیادہ رغبت سے کھایا جانے والا پھل کیلا ہے اس کا ذکر قرآن پاک کے اندر جنت میں ملنے والی نعمتوں میں کیا گیا ہے اور طب نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے بھی اس کے کئی فوائد سامنے آتے ہیں غذائی اعتبار سے کیلے کی افادیت کا انکار ممکن نہیں کیونکہ یہ توانائی سے لبریز پھل ہے.
جس میں وٹامن اور معدنیات کا خزانہ پوشیدہ ہے یہ ایک ایسا جادوئی پھل ہے جو انسانی جسم کو پلک جھپکتے ہی توانائی فراہم کرتا ہے دیگر پھلو کے مقابلے میں یہ ایک زود ہضم غذا ہے جسے شیر خوار بچوں کی ابتدائی خورا ک کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے کیلا اگر بچوں کو کم عمری میں استعمال کروایا جائے تو وہ بہت جلد صحت کے اعلیٰ معیار تک پہنچتے ہیں.
کیلا عمدہ پھل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی دوا بھی ہے
جب کہ بڑھتے ہوئے بچے ہر روز ناشتے میں کیلا کھانے کے بعد ایک گلاس دودھ پینے کی عادت اپنا لیں تو ان کا وزن بھی بڑھنے لگے گا اور جسمانی طاقت بھی حاصل ہوگی. کہتے ہیں کہ کیلا قدیم ترین پھل ہے جو زمانہ قبل ازمسیح سے زیر استعمال ہے.
سکندراعظم نے اسے دریائے سندھ کی وادی میں کاشت ہوتے دیکھا تھا مطلب یہ دنیا بھر کے کئی ممالک کے میدانی علاقوں میں کاشت کیاجاتاہے. طب نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق کیلا عمدہ پھل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی دوا بھی ہے. یہ جسم میں وٹامن سی کی کمی کو پورا کرتا ہے طاقت اور خ و ن پیدا کرتا ہے. گردوں کو طاقت دیتا ہے. کیلا کھانے سے جسم
پیچش اور دست کے دوران کیلا دہی میں ملا کر کھائیں
جگر کے لئے مقوی ہے جسم سے زہریلے مواد کو باہر نکالتا ہے. جب کہ پیچس کے لئے اکسیر ہے یرقان میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے تیزابیت دورکرتا ہے. اس لئے معدہ کے لئے مفید ہے پیاس اور دل کی بیماریوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے. پیچش مروڑ اور کمزور بچوں کے لئے جن کا وزن کم ہو انہیں کیلا دودھ کے ساتھ دینا چاہئے. کم مقدار میں کھانے کی صورت میں باعث قبض اور زیادہ کھانے کی صورت میں قبض کشا ہے.
جسم کو موٹا کرتا ہے. شوگر کے مریض کم کھائیں . اس کے بعد فورا پانی نہ پئیں اس سے بلغم پیداہوتا ہے . پیچش اور دست کے دوران کیلا دہی میں ملا کر کھائیں. زیادہ تر لوگ کیلے کو وزن کم کرنے یا بڑھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں ہوتا کہ کیلے کس مقصد میں اور کب کھانے ہیں . اس لئے اس سے فوائد حاصل کرنے کی بجائے نقصان اٹھاتے ہیں ۔
ایک وقت میں ایک صحت مند شخص چھ سے سات کیلے کھا سکتا ہے
کیلے زیادہ کھانے سے ہمارے جسم میں پوٹاشیم کی مقدار حد سے بڑھ جاتی ہے. جو کہ انتہائی نقصان کا باعث ہے. تو ماہرین طب کے مطابق کیلوں سے پوٹاشیم کا بڑھنا لگ بھگ ناممکن ہے. درحقیقت پوٹاشیم کی سطح دل کی حرکت روک دینے تک بڑھانے کے لئے ایک فرد کو دن میں چار سو کیلے کھانے ہوں گے. اور ایسا ممکن نہیں تو یہ پھل خطرناک نہیں بلکہ صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے. بالغ افراد کو روزانہ پینتیس سو ملی گرام جزو بدن بنانے کا مشورہ دیاجاتا ہے.
جب کہ ایک اوسط کیلے میں یہ مقدار چار سو پچاس ملی گرام ہوتی ہے. تو ایک وقت میں ایک صحت مند شخص چھ سے سات کیلے کھا سکتا ہے. جس کے بعد تجویز کردہ حد پوری ہوجاتی ہے. کیلوں کو اعتدال میں رہ کر کھایا جائے تو کسی قسم کے مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے. کیلا ان اہم اجزاء کا خزانہ ہے۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
(بہ شکریہ رشیدہ منصوری )
Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago