Categories: صحت

ملک میں کورونا کے 2.61 لاکھ نئے معاملے، 1501 اموات

ملک میں کورونا کے 2.61 لاکھ نئے معاملے، 1501 اموات

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19) روز بروز تیزی سےقہر برپا کرتا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں 2.61 لاکھ سے زیادہ نئے کیس درج ہوئے ہیں ۔ اس دوران 1501 افراد کی اموات بھی ہوئی ہیں ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 261500 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 47لاکھ 88 ہزار 109 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک 12809643 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعدا 18لاکھ سے بڑھ زیادہ ہوکر 1801316 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران مزید 1501 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 177150 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفا یابی کی شرح 86.62 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 12.18 فیصد ہوگئی ہے ، جب کہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.20 فیصد رہ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اترپردیش میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں اور یہاں 19383 فعال معاملات سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر کورونا کے سرگرم معاملوں میں سر فہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرگر معاملے 9921 کے اضافے کے ساتھ 649563 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 56783 مریض صحت مند ہوئے ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3061174 تک پہنچ گئی ہے ، جب کہ مزید 419 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 59970 ہوگئی ہے۔

دہلی میں کورونا کے 24 ہزار سے زائد نئے کیسز، 167 افراد کی موت

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری رہا اور اس دوران 24 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور 167 مزید مریضوں کی موت ہوئی جب کہ فعال کیسز 8799 سے زیادہ اور بڑھ کر 69799 سے تجاوز کر گئے دہلی میں ہفتے کے روز نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 24357 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 827998 تک پہنچ گئی ہے جب کہ15414 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 746339 ہو گئی۔

اس دوران 167 مزید مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 11690 تک پہنچ گئی۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.47 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔

دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99230 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 2.46 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران دارالحکومت میں کٹینمنٹ زورن کی تعداد بڑھ کر 11235 ہو گئی ہے۔

کورونا بحران: ملک میں کورونا کے نئے معاملے ڈھائی لاکھ سے زیادہ

گزشتہ24 گھنٹوں میں1501 افراد ہلاک

ملک میں بازیافت کی شرح86.62 فیصد

ملک میں کورونا کے نئے معاملے کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 2 لاکھ 61 ہزار 500 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، ملک میں اب تک کورونا کے کل 1کروڑ،47لاکھ،88ہزار،109 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔وہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1501 افراد کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،77ہزار،150 تک جا پہنچی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 18,01,316 فعال مریض ہیں۔راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا سے اب تک1,28,09,643 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جب کہ ملک کی بازیافت کی شرح 86.62 فیصد رہی ہے۔

پچھلے24 گھنٹوں میں15 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 17 اپریل کو ، 15لاکھ،66ہزار،394 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 26کروڑ،65لاکھ،38ہزار،416 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago