ہفت روزہ ’’صدائے بسمل‘‘ کی ٹیم نے کیا تعزیت کا اظہار
اتر پردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ ’’صدائے بسمل‘‘کے چیف ایڈیٹر اور عظیم نعت گو شاعر حضرت مولانا زاہد رضا بنارسی صاحب کے بھائی عبدالواحد صاحب کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔
جن کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر نئی بستی پانی ٹنکی کے پیچھے گوپی گنج میں ادا کی جاۓ گی۔وہ کافی دنوں سے بیمار اور زیرِ علاج تھے۔
اس موقع پر ہفت روزہ ’’صداے بسمل‘‘کے ایڈیٹر ذکی طارق بارہ بنکوی، محمد طاہر ندوی، نوراللہ نور، جاوید اختر بھارتی،اسلم آزاد شمسی، پریم ناتھ کمار، فوزیہ اختر ردا، جبیں نازاں اور یوپی بیورو چیف ابوشحمہ انصاری موجودرہے۔
ذکی طارق بارہ بنکوی نے تعزیت پیش کرتے ہوئےکہا کہ مرحوم بہت ہی نیک اور ملنسار تھے۔ لیکن سب کچھ کے باوجود بھی قانون قدرت یہی ہے کہ جو دنیا میں آیا ہے اسے ایک دن سب کچھ چھوڑ کر جانا ہے یعنی ہر ایک کو موت کا سامنا کرنا ہے۔
ہم سب اللہ کی ملکیت ہیں۔ اسی نے ہم کو پیدا کیا ہے اور ایک دن ہم اسی کی طرف لوٹ جائیں گے اور اسی قانون قدرت کے مطابق زاہد صاحب کے بھائی نے داعی اجل کو لبیک کہا۔
اب ظاہر بات ہے کہ جدائی کا غم تو ہونا ہی ہے یہ انسانی فطرت ہے مگر اسی موقع پر صبر کرنا اور رضائے الہٰی پر راضی رہنا یہ بھی ایک امتحان ہے جس میں پاس ہونے پر اللہ کی طرف سے اجر عظیم کا وعدہ بھی ہے۔
اس مشکل گھڑی میں” صدائے بسمل ” کی پوری ٹیم مرحوم کے پسماندگان کے دکھ اور غم میں شریک ہیں اور دعا کرتی ہے کہ اللٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرما کر اجر عظیم عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ و حوصلہ عطا فرمائے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…