صحت

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریب کے موقع پراشتہارسازی کامقابلہ

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایڈلٹ اینڈ کنٹی نوئنگ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹنشن (ڈی اے سی ای ای)نے عالمی یوم ماحولیات کی تقریب مناتے ہوئے ’ای۔ویسٹ مینجمنٹ فار انوائرومنٹل سسٹین ایبلٹی‘ کے مرکزی خیال کے تحت اشتہار سازی کا ایک مقابلہ منعقد کیا۔اشتہار سازی کے اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ایم۔اے۔/ایم۔ایس سی ڈولپمنٹ ایکسٹنشن سمسٹر دوم اور چہارم کے تمام طلبا اہل تھے۔

’ای۔ویسٹ‘ سے ماحولیات کو خطرہ لاحق ہے اور ماحولیاتی پائے داری سے متعلق یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔دنیا کے ممالک کے سامنے ’ای۔ویسٹ‘ کو ٹھکانے لگاناآج ایک بڑا چینلج ہوگیا ہے۔الیکٹرانک آلات کے بڑھتے استعمال سے دنیا میں یہ سب سے سرعت سے پھیلنے والا ٹھوس ویسٹ اسٹریم ہوگیاہے۔

الیکٹرانکس فضلیات یا ای۔ویسٹ کو ازسرنو مفید مطلب بنانے سے ہمارے قدرتی وسائل محفوظ ہوسکتے ہیں اور مزید گرین ہاؤس گیس کے اخراج سے احتراز کیا جاسکتاہے۔ نئی نسل کو ماحولیاتی پائے داری کے لیے ای۔ویسٹ مینجمنٹ کے سلسلے میں مستعدی سے غور وفکر کرنا ہوگا۔

اسی مقصد سے شعبہ ڈی اے سی ای ای کی صدر پروفیسر شکھا کپورنے طلبا کے لیے پروگرام منعقد کرایا کہ تاکہ وہ جان داروں کی بقا کو لاحق روز بہ رو ز کے شدیدخطرے سے آگاہ ہوں۔

اس مسئلے کے سلسلے میں طلبا کی رخ ساز تربیت کی گئی اور ہاف کاٹرج کاغذ(پورے کاغذ کے نصف) پر تیار کردہ اے ٹو سائز کاغذپر بنے اشتہار کو چوبیس مئی سے یکم جون دوہزارتیئس کے درمیان جمع کرنے کوکہا گیا تھا۔ انگریزی اور ہندی میں ہاتھ سے بنے یا خاکوں والے اشتہار کو پنسل کلر،کریونس، اسکیچ پنسل کلر، کریونس اسکیچ پین،مختلف قسم کے رنگوں،کریونس، ٹیئر اور پیسٹ یا پھر کٹ اور پیسٹ کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے،پرانی تصویریں اوراخبار ات وغیرہ سے اشتہارات کو سجانے اور بنانے کے لیے انھو ں نے میڈیا مکس کا استعمال کیا تھا۔

طلبا نے عوام کی بیداری کے لیے دلچسپ تصاویر اور تقریری پیغامات کی شمولیت سے رنگین جاذب نظر اشتہارات بنائے تھے۔طلبا کے تیارکردہ اشتہارات کو جانچنے کے لیے آرٹ ایجوکیشن،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایسو سی ایٹ پروفیسر محترمہ سیما مرتضی مدعو کی گئی تھیں۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago