Categories: صحت

عالم اسلام کے نامورعالم شیخ محمود آفندی کے انتقال پرجمعیۃ علماء ہند کا تعزیتی پیغام

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 جدید ترکی کے عظیم مصلح، مفکر اور دینی رہ نما شیخ محمود آفندی نقشبندی کے سانحہ ارتحال پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے گہرے رنج و الم کااظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ شیخ آفندی کی دعوت و عزیمت سے ترکی کا ہر علاقہ سیراب و شرسار تھا، آپ مرجع خلائق اور لاکھوں تشنگانِ جام شریعت وطریقت کا منبع و مرکز تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جدید ترکی میں لبرل آندھیوں کے خلاف آپ کا وجودسد سکندری کی طرح تھا۔لاکھوں افراد کو آپ کی وجہ سے ہدایت نصیب ہوئی اور مشکل حالات میں اسلام کی سربلندی اور احیائے سنت کا عظیم کارنامہ انجام دیا۔ ترکی زبان میں ’روح الفرقان‘ کے نام سے آپ کی قرآنی تفسیر ایک قابل قدر علمی خدمت ہے۔اس کے علاوہ آپ نے مختلف مذہبی، سماجی اور فلاحی تنظیمیں قائم کیں، آپ نے اخلاص کی بنیاد پر انسانی خدمت کے فلسفے کی تبلیغ کی۔ اکابرعلمائے دیوبند سے آپ گہری عقیدت رکھتے تھے، اپنی کتابوں میں انکا بہت احترام سے تذکرہ کیاہے۔حضرت شیخ کا سانحہ ارتحال ترکی ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے عظیم خسارہ ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مولانا مدنی نے کہا کہ ان کا قلب اس حادثہ عظیم پر بہت مغموم ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے شیخ کے متعلقین و متوسلین اور ترکی صدر و  عوام کو دلی تعزیت ہے۔دعاء ہے کہ اللہ ر ب العزت ان کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت سے نوازتے ہوئے، جنت الفردوس میں ان کو اعلی مقام مرحمت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago