صحت

ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملات میں لگاتار اضافہ

نئی دہلی، 14 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار 109 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 20 متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس دوران 6456 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں۔ اب تک 44216583 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحت یابی کی شرح 98.70 فیصد ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کورونا کے ایکٹیو  مریضوں کی تعداد بڑھ کر 49622 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 5.01 فیصد ہے۔

ویکسینیشن کی بات کریں توگذشتہ 24 گھنٹوں میں 327 خوراکیں دی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک کورونا کے خلاف ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 221725 لوگوں کی کورونا جانچ  کی گئی ہے۔ اب تک کل 92.37 کروڑ لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

چھتیس گڑھ میں کورونا کے 370 نئے مریض، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو کی موت

چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 370 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران دو مریض کی موت ہوئی ہے۔ اس میں سے ایک مریض کی موت راج ناندگاؤں اور دوسرے کی رائے گڑھ میں ہوئی ہے۔ فی الحال کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 1260 ہے اورپازیٹوٹی شرح بڑھ کر 7.51 فیصد ہو گئی ہے۔

7 اپریل سے 13 اپریل تک ریاست میں 1259 کورونا متاثر ملے ہیں۔ اب تک 7788 نمونوں کی جینوم سیکوینسنگ کی جا چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق راجدھانی رائے پور ضلع میں سب سے زیادہ 41 مریض ملے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago