Categories: صحت

کورونا: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار سے زائد نئے معاملے

نئی دہلی، 4 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں ایک بار پھر کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں نئے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 379 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 7 ہے۔ جبکہ اس کی وجہ سے 124 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 43 لاکھ 6 ہزار 414 ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 71 ہزار 830 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں اب تک کل 68.24 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ 54 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

کورونا سے جنگ: ملک میں اب تک 146.70 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک کروڑ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک 146.70 کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، منگل کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 152.96 کروڑ خوراکیں مفت دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس ابھی بھی 19.69 کروڑ ویکسین کی خوراک موجود ہے۔

بلٹ ٹرین کی رفتار سے بڑھ رہے ہیں اومیکرون کے معاملے، اب تک 1892 متاثرین

ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی رفتار بلٹ ٹرین سے بھی تیز ہو گئی ہے۔ ملک میں اب تک اومیکرون کے 1892 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 766 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت نے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا کہ اومیکرون اب ملک کی 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ اومیکرون کے سب سے زیادہ کیس مہاراشٹر میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہاں اومیکرون کے 568 کیسز سامنے آئے ہیں۔ دہلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 382 معاملے سامنے آئے ہیں۔ کیرالہ تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 185 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago