Categories: صحت

ملک میں کورونا کا قہرجاری، پھر2،95،041 نئے مریض

ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاری جاری ہے ، اور اس کی خوفناکی کی گواہی گزشتہ ایک ہفتہ کے اعداد ہیں جس میں وائرس کے لگاتار دو لاکھ سے زائد یومیہ کیسزسامنے آئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، یہ تعداد تقریبا تین لاکھ کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اسی عرصے میں دو ہزار سے زیادہ مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں دریں اثنا ، ملک میں اب تک 13،01،19،310 افراد کو کورونا ویکیسین کے ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،95،041 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 56 لاکھ 16 ہزار 130 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسزکی تعداد 21،57،538 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ، 1،67،457 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 1،32،76،039 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے میں 2023 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،82،553 ہوگئی ہے۔

دہلی میں کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا دھماکہ، 24گھنٹے میں 17, 282 نئے کیس اور 104افراد ہلاک

دہلی میں کورونا وائرس  (Covid- 19)  کے نئے اعداد و شمار ڈرانے والے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ 24  گھنٹے میں کورونا کے 17, 282 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 104  لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں اس سال پہلی بار موت کا اعدادو شمار 100  کے پار گیا ہے۔ راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے گھٹنے کے بجائے مسلسل بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ گزشتہ چار دنوں میں ہی 47  ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض مل چکے ہیں۔ راجدھانی کو کورونا نے کس ودر گرفت میں لے رکھا ہے۔ اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ منگل کو دہلی میں ممبئی سے بھی زیادہ کورونا کے مریض ملے تھے۔ اب دہلی میں کل کورونا متاثر مریضوں کی تعداد 7, 67, 438  ہو گئی ہے۔ ان میں سے  7, 05, 162 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں کورونا سے اب تک  11, 540 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

دہلی میں کورونا کا قہر

دہلی سمیت پورے ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس کی رفتار ابھی کم نہیں ہورہی ہے۔ منگل کو بھی محکمہ صحت نے کورونا کے 13468 مریضوں کے ریکارڈ کی تصدیق کی۔ منگل کو دہلی میں 81 افراد ہلاک ہوگئے۔ دہلی میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے اچھال ہو رہا ہے۔ اس بیماری سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 15.92فیصد  ہوگئی ہے۔

جھارکھنڈ: کورونا کے 4969 نئے معاملے ، 45 مریضوں کی موت

جھارکھنڈ میں ، متاثرہ افراد کی تعداد روزانہ ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ اب تک کورونا مثبت کے 4969 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جب کہ ریاست میں کورونا سے 2334 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وہیںریاست میں ، کورونا کی وجہ سے 45 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان میں رانچی سے 15 ، دیوگھر سے ایک ، دھنباد سے چھ، ایسٹ سنگھ بھوم (جمشید پور) سے دس ، گڑھوا سے دو ، گوڈڈا سے ایک، کوڈرما سے چار، لاتیہار سے دو، پلامو سے ایک اورمغربی سنگھ بھوم (چائباسہ) سے دو مریض شامل ہیں۔ جھارکھنڈ میں ، پچھلے پانچ دنوں میں 227 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

ریاست میں کوویڈ 19 کی کل تعداد اب بڑھ کر 172315 ہوگئی ہے۔ ان میں 33178 فعال مریض ہیں۔ جب کہ 137590 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1547 مریض کورونا سے فوت ہو چکے ہیں۔ جھارکھنڈ میں کورونا کی بازیافت کی شرح 79.84 فیصد ہے۔

شمال مشرق میں 2267 نئے کورونامریض

شمال مشرق (آسام ،تریپورہ ،منی پور،ناگالینڈ،میزورم ،میگھالیہ،اروناچل ،سکم ) میں ، کورونا انفیکشن کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، شمال مشرق میں سب سے زیادہ 2267 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ جبکہ آسام میں 03 اور منی پور میں 01 مریض کی موت ہوچکی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ ، 48 ہزار ، 103 ہو گئی ہے۔ ان میں3 لاکھ ، 33 ہزار ، 210 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ، کل 333 مریض مکمل طور پر صحت مند ہوئے ہیں جب کہ10 ہزار817مریض ، مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک 2 ہزار ، 366 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

چھتیس گڑھ: 15625 نئے کورونا متاثر ، 191 مریض فوت

چھتیس گڑھ میں آج 15625 نئے کورونا سے متاثرہ مریض پائے گئے۔ محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کردہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15639 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔وہیں علاج کے دوران 191 مریض دم توڑ گئے۔ ریاست میں اب تک 6274 کورونا سے متاثرہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ آج ، 15625 نئے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کے بعد ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 299 ہوگئی ہے۔ چھتیس گڑھ میں اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 337 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ نئے مریضوں کے ملنے اور ٹھیک ہونے کے بعد ، فعال مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر 1لاکھ،25ہزار،688 ہوگئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago