Categories: صحت

کورونا وائرس: کورونا کیسز میں معمولی کمی، 11 ہزار سے زائد نئے مریض

نئی دہلی، 19 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 ہزار 106 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں کورونا سے 459 افراد کی موت ہوئی ہے۔وہیں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 12 ہزا 789 درج کی گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے کیرالہ سے ہے جو سب سے زیادہ تشویش کی وجہ بنا ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 111 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران اس ریاست میں کورونا سے 51 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کورونا کے انفیکشن کی شرح 0.98 فیصد ہو گئی ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں سے انفیکشن کی شرح ایک فیصد سے نیچے ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ملک میں ابھی بھی ایک لاکھ 26 ہزار 620 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 38 لاکھ 97 ہزار 921 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.28 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔آئی سی ایم آر کے مطابق، اب تک کل 62 کروڑ، 93 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 115 کروڑ، 23 لاکھ انسداد کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔

کورونا سے جنگ: اب تک 115 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جا چکی ہے

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم میں ملک بھرمیں اب تک 115 کروڑ، 23 لاکھ ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 72 لاکھ 94 ہزار سے زائد انسداد کورونا ویکسین لگائی گئیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 129 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 22 کروڑ، 66 لاکھ ویکسین کی خوراکیں ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago