Categories: صحت

ملک میں کورونا وائرس مثبت معاملوں میں لگاتا ر اضافہ

نئی دہلی ، 28 اگست

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 46،759 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.56 فیصد ہو گئی ہے۔

ملک میں جمعہ کے روز ایک کروڑ تین لاکھ 35 ہزار 290 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 62 کروڑ 29 لاکھ 89 ہزار 134 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 46،759 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 26 لاکھ 49 ہزار 947 ہو گئی ہے۔ اس دوران 31 ہزار 374 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 52 ہزار 802 ہو گئی ہے۔

اس دوران ایکٹو کیسز 14،876 بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 775 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران مزید 509 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4،37،370 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں مسلسل تین دن سے ایکٹو کیسز بڑھ رہے ہیں ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 1.10 فیصد ہو گئی ہے ، جب کہ شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.56 فیصد پر آ گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1183 بڑھ کر 55،091 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران ریاست میں 3،301 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 62،55،451 ہوگئی ہے ، جب کہ 170 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،36،900 ہوگئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago