Categories: صحت

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

نئی دہلی ، 03 ستمبر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 45 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کم ہونے سے صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد رہ گئی ہے۔ جمعرات کو ملک میں 74 لاکھ 84 ہزار 333 افراد کو ویکسین دی گئی اور اب تک 67 کروڑ 09 لاکھ 59 ہزار 968 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45،352 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 29 لاکھ 03 ہزار 289 ہو گئی ہے۔ اس دوران 34 ہزار 791 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 20 لاکھ 63 ہزار 616 ہو گئی ہے۔

اسی مدت میں فعال معاملے 10،195 بڑھ کر تین لاکھ 99 ہزار 778 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 366 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4،39،895 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.22 فیصد ہو گئی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح کم ہو کر 97.45 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے کم 468 کم ہو کر 54138 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 4755 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 62،81،985 ہو گئی ہے ، جب کہ 55 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 1،37،551 ہو گئی ہے

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago