Categories: صحت

ہندوستان میں کورونا کی صورت حال انتہائی دل خراش: عالمی ادارہ صحت

ہندوستان میں کورونا کی صورت حال انتہائی دل خراش: عالمی ادارہ صحت

جنیوا،27اپریل(انڈیا نیرٹیو)

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے پیر کے روز ہندوستان میں کورونا کی مہلک دوسری لہر اور ریکارڈ تعداد میں رپورٹ ہو رہے نئے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم بحران کو دور کرنے میں ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال انتہائی دل خراش ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیدروس ایڈہانوم کا یہ تبصرہ ہندوستان میں چل رہی کورونا کی خوفناک لہر کے تعلق سے کیا گیا ہے، جب کہ ملک میں اسپتال اور شمشان گھاٹ پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں گزشتہ 4 دنوں سے یومیہ 3 لاکھ سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں جب کہ اتوار کے دن ساڑھے 3 لاکھ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہندوستان کی راجدھانی نئی دہلی میں صورت حال انتہائی ابترہو چکی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عارضی طور پر قائم کیے جانے والے شمشان گھاٹوں میں اجتماعی طور پر آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کیجریوال نے دہلی میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا ہے جو اب 3 مئی تک جاری رہے گا۔ٹیڈروس نے کہا، ”عالمی ادارہ صحت وہ سب کچھ کر رہا ہے جو ہم کر سکتے ہیں۔ اہم آلات اور دیگر سامان کی فراہمی کی جا رہی ہے۔“ ایڈہونوم نے کہا کہ ”ہندوستان کی مدد کے لیے ہزاروں کی تعداد میں آکسیجن سپلائیز، موبائل اسپتال اور دیگر ضروری طبی سامان بھجوایا گیا ہے۔“

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ پولیو اورٹی بی سمیت مختلف پروگراموں میں کام کرنے والے 2 ہزار 600 ماہرین کو ہندوستان منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ وبا سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی ماہرین صحت کے ساتھ مل کر کام کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago