Categories: صحت

ملک میں کورونا وائرس فعال معاملوں میں پھر سے اضافہ

نئی دہلی، 18 اگست

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 35178 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو کہ ایک دن قبل کے مقابلے میں تقریباً 10 ہزار زیادہ ہیں اس سے قبل منگل کو ملک میں انفیکشن کے 25166 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ پیر کو ملک میں 55 لاکھ پانچ ہزار 74 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 56 کروڑ چھ لاکھ 52 ہزار 32 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35178 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 857 ہوگئی ہے۔ اس دوران 37 ہزار 169 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 85 ہزار 923 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال معاملے 2433 کم ہو کر تین لاکھ 67 ہزار 415 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے میں 440 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 32 ہزار 519 ہو گئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.14 فیصد ، ری کوری کی شرح 97.52 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1132 کم ہوکر 64790 پر آ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 5424 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6201168 ہوگئی ہے جب کہ 116 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 135255 ہوگئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago