Categories: صحت

ملک میں کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں پھر سے کمی

نئی دہلی، 19 اگست

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں اس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ رہی ، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز 3286 کم ہوکر 3،64،129 رہ گئے جو کہ 149 دن کی کم ترین سطح ہے۔ ملک میں بدھ کے روز 56 لاکھ 36 ہزار 336 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 56 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 433 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36،401 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 21 ہزار 258 ہو گئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 157 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 080 ہو گئی ہے۔

اس دوران ایکٹو کیسز 3286 کم ہو کر تین لاکھ 64 ہزار 129 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران 530 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کرچار لاکھ 33 ہزار 049 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح کم ہو کر 1.13 فیصد ، صحتیابی کی شرح بڑھ 97.53 کر فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 3222 کم ہو کر 61568 رہ گئے ہیں ۔ دریں اثنا ریاست میں 8196 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6209364 ہو گئی ہے ، جب کہ 158 مریضوں کی موت ہونے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 135413 ہو گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago