صحت

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ کی 36ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی


’’ٹی بی مریضوں کا پتہ لگانے، حسابیاتی ماڈلنگ، ڈیجیٹل  کام کاج اور نگرانی میں اختراع کے ذریعے بھارت زمینی سطح پر غیر معمولی کام کر رہا ہے‘‘

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ کی 36ویں بورڈ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے بھارت میں ٹی بی کو ختم کرنے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اٹوٹ عزم کو دیکھا ہے۔ ہم ٹی بی کے خلاف تعاون پر مبنی لڑائی میں آگے بڑھ کر قیادت کرنے اور گلوبل ساؤتھ کی آواز بننے کے لیے تیار ہیں۔‘‘ ان کے ساتھ صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بھی موجود تھیں۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا، ’’بھارت نے جی20 صدارت کے تحت 3 اہم  طبی ترجیحات کی شناخت کی ہے۔ یہ سبھی ہمہ گیر ہیلتھ کوریج پر مرکوز ہیں اور ٹی بی کے خاتمہ کے لیے  ہمارے طور طریقوں کے عین موافق ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی بی مریضوں کا پتہ لگانے، حسابیاتی ماڈلنگ، ڈیجیٹل کام کاج اور نگرانی میں اختراع کے ذریعے ہندوستان زمینی سطح پر غیر معمولی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’بھارت کو اس طرح کی اچھی روایات کو دہرانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تکنیکی  مدد شیئر کرنے میں خوشی ہوگی۔‘‘

ڈاکٹر منڈاویہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف کووڈ سے  نجات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلکہ وزیر اعظم ٹی بی سے پاک بھارت مہم جیسی  نئی حکمت عملیاں بھی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو دنیا میں اپنی نوعیت کی منفرد تحریک بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹی بی کو ختم کرنے کے لیے برادریوں کو متحد کرنے کے لیے کارروائی کی اپیل ہے۔

دنیا کو  طبی سہولیات کو لوگوں کے قریب لانے کے لیے ہندوستانی اختراعات، افکار اور حکمت عملیوں کی تعمیل کرنی چاہیے: ڈاکٹر لوسیکا ڈیٹیو

اس بیماری کے خلاف عالمی لڑائی میں ٹی بی کے ٹیکہ کی   اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے،  مرکزی وزیر صحت نے اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ بورڈ سے اس پر صلاح و مشورہ کرنے اور اس سال ستمبر میں منعقد  ہمہ گیر ہیلتھ کوریج پر اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس معاملے کو اٹھانے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا، ’’ٹی بی کے ٹیکہ کی فوری ضرورت ہے۔‘‘ ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ اس کے انفیکشن کو تیزی سے ٹریک کرنا،  مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کی توسیع اور اس کی آسان رسائی کے سلسلے میں دیگر ممالک کی مدد کرنا بھی اہم ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago