صحت

جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کا انتقال، صدر جمہوریہ،وزیراعظم سمیت تمام رہنماؤں نے کیا اظہارِ افسوس

نئی دہلی، 12 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق صدر شرد یادو کا جمعرات کی شب انتقال ہوگیا۔ اس کی اطلاع جمعرات دیر رات ان کی بیٹی سبھاشنی شرد یادو نے ٹویٹ کرکے دی۔ سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال پر صدر جمہوریہ، وزیر اعظم سمیت تمام رہنماؤں نے اطہار تعزیت کیا ہے۔

فورٹس اسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرد یادو کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ ان کے جسم میں کوئی حرکت نہیں تھی۔ اے سی ایل ایس پروٹوکول کے تحت انہیں پی سی آر دیا گیا لیکن انہیں بچایا نہیں جاسکا۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2017 میں جے ڈی یو سے ان کا اختلاف ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے سال 2018 میں لوک تانترک جنتا دل (ایل جے ڈی) پارٹی بنائی تھی۔ شرد یادو نے 1999 اور 2004 کے درمیان اٹل بہاری واجپئی حکومت میں مختلف وزارتوں میں کابینہ وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ سات بار لوک سبھا اور تین بار راجیہ سبھا کے رکن رہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ٹویٹ کیا کہ سابق مرکزی وزیر شری شرد یادو کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ جمہوری اقدار کے لیے جدوجہد کرنے والے ستر کی دہائی کے طالب علم رہنما شرد جی پارلیمنٹ میں پسماندہ طبقے کی ایک اہم قومی آواز تھے۔ ان کے خاندان اور مداحوں سے میری گہری تعزیت ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں شرد یادو کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اپنے طویل عوامی کیرئیر میں انہوں نے خود کو پارلیمنٹرین اور وزیر کے طور پر ممتاز کیا۔ وہ ڈاکٹر لوہیا کے نظریات سے بہت متاثر تھے۔ میں ہمیشہ ہماری گفتگو کو یاد رکھوں گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago