صحت

شبِ برات میں بیری کے پتوں کو پانی میں ڈال کر نہانا کیساہے؟

شب برات کے دن غسل کرنا موجب نجات از بلا و سحر جادو ہے اور بہتر یہ ہے کہ بیری کے سات پتے پیس کر ایک گھڑا پانی میں ملا کر اس سے غسل کریں۔حضور اعلیٰ حضرت قدس سرہ اور سرکار مفتی اعظم ہند دامت برکاتہم کا اس پر عمل رہا ہے۔

اور جیسا کہ مُفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں

اگر اس رات (یعنی شبِ برات) کو سات پتے بَیری (یعنی بَیر کے دَرخت) کے پانی میں جوش دے کر (جب پانی نہانے کے قابل ہو جا ئے تو) غُسل کرے تو اِنْ شَاءَ اللّٰه الْعَزِیز تمام سال جادو کے اثر سے محفوظ رہے گا۔

شبِ برات میں سرمہ لگانا چاہیے اور بیری کے پتے سے غسل کرنا چاہیے۔

(منیر الایمان فی فضائل شعبان، ص 93 از حضرت علامہ قاری سہیل احمد رضوی نعیمی بھاگلپوری رحمۃ اللّٰه علیہ، سابق مدرس: دارالعلوم امجدیہ ناگپور)

ایک مخصوص عمل

مشہور تابعی حضرت وھب بن منبہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بھی بیری کے پتے سے ایک مخصوص عمل مذکور ہے جو مجرب ہے۔

مشہور تابعی حضرت و ھب بن منبہ رضی اللہ عنہ کے حوالےسے درج ذیل علاج بیان کیا ہے

 بیری کے سات پتے لے کر دو پتھروں کے درمیان رگڑ کر پیس لے پھر اس مکسچر کو کسی برتن پیالہ یا برتن میں ڈال کر تھوڑے پانی ڈالے اور ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اس مکسچر پر دم کرے اور تین گھونٹ پانی اس پیالی سے پی لے پھر بقیہ مکسچر غسل کے لیے تیار پانی کی بالٹی میں ڈال دے اور اس سے غسل کر لے جادو دور ہوگا خاص کر زوجیت میں دوری ختم ہوگی۔

( یہ تحریر مولانا عباس رضا ازہری کے فیس بک وال سے لی گئی ہے)

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago