Categories: صحت
ای سنجیونی ملک کے صحت کے شعبے میں ایک انقلاب ہے
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے آج یہاں سی جی ایچ ایس میں ایک سنجیونی ٹیلی کنسلٹیشن سہولت کا برموقع جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر نے ڈاکٹروں کے ذریعہ ٹیلی کنسلٹیشن کے سیشن کا بذات خود جائزہ لیا۔ مریضوں نے بخار، نزلہ اور بدن میں درد جیسی بیماریوں کے بارے میں سوال کئے اور انھیں کون سے ٹسٹ کرانے چاہئیں، یہ پوچھا۔ ان میں ایک عمر دراز دل کا مریض بھی تھا جو طبی صلاح لینے کے لئے گھر سے باہر نہیں جاسکتا ۔ صلاح دینے والے ڈاکٹر نے اسے مطلوبہ ٹسٹ لکھے اور وہ جودوائیں لے رہے ہیں انھیں دیکھا۔ جناب مانڈویا نے کہا کہ عالمی وباء کے دوران ڈاکٹر کے کلنک جانا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ جیسے حالات میں ٹیلی کنسلٹیشن خاص طور سے ابتدائی طبی نگہداشت کے لئے ایک نعمت ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ٹیلی کنسلٹیشن کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ای سنجیونی ملک میں صحت کے شعبے میں ایک انقلاب ہے۔ اس کے ذریعہ وزیر اعظم کے تصور کے مطابق سستی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کل کی جائزہ میٹنگ میں وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی تھی کہ ٹیلی میڈیسن کی سہولیات سے ضرورت مندوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں کافی مدد ملے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے مزید کہا کہ کئی ریاستوں میں لوگوں نے ای سنجیونی کے فوائد کو تیزی سے سمجھا ہے۔ اس کی وجہ سے صحت کی خدمات حاصل کرنے کے اس ڈیجیٹل طریقہ کو بڑے پیمانے پر تیزی سے اپنانے کا ایک حوصلہ افزا رجحان پیدا ہوا ہے۔  اس جدید ڈیجیٹل میڈیم کا استعمال کرتے ہوئے مریض صحت کی خدمات حاصل کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹروں اور ماہرین سے مشورہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم کا استعمال بنیادی سطح پر ڈاکٹروں اور ماہرین کی کمی کو پورا کر رہا ہے جبکہ ثانوی اور اعلی تعلیمی سطح کے اسپتالوں پر بوجھ کو کم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے شہری اور دیہی ہندوستان میں موجود ڈیجیٹل صحت کا  فرق بھی ختم ہو رہا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر صحت نے ڈاکٹروں کو تجویز پیش کی کہ وہ ہب اسپوک ماڈل کے ذریعے ماہرین سے مشاورت کریں۔ ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں مزید مرکز قائم کرنے اور وہاں سے چھوٹے مقامات تک ترسیل  کے لئے پرعزم ہے۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے این ایچ ایم کے ایم ڈی، جناب بھاسکر کٹامنی کے ساتھ بات چیت کی جو ریاست ٹیلی مشاورت کی تعداد کے لحاظ سے سب سے آگے ہے۔ انہوں نے استفادہ کرنے والوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بڑھانے کے لئے ریاست کی طرف سے کئے جانے والے اختراعی اقدامات سے مرکزی وزیر کو  باخبر کیا۔ کمشنر، صحت، کرناٹک نے بھی ریاستی حکومت کی طرف سے بہتر معیاری صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے شروع کردہ اختراعی اقدامات کےتعلق سے مرکزی وزیر صحت کو باخبر کیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">حکومت ہند کی قومی ٹیلی میڈیسن سروس ای سنجیوانی ایک تکنالوجیائی دخل ہے۔ اس کا تصور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کیا تھا اور سی – ڈی اے سی  کی طرف سے اسے ڈیزائن، نافذ اور فعال کیا گیا۔ یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ یہ دور دراز کے ڈاکٹروں کی مشاورت کو فعال کرنے کے لئے ہے۔ اسے دو طریقوں میں متعین کیا گیا ہے: ای سنجیونی اے بی-ایچ ڈبلیو سی: یہ صحت اور تندرستی کے مراکز میں آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ڈاکٹر سے ڈاکٹر ٹیلی میڈیسن سسٹم ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں اور الگ تھلگ کمیونٹیز میں خصوصی صحت کی خدمات فراہم کرنا۔ دوسرا ماڈل ای سنجیونی او پی ڈی: یہ مریض اور ڈاکٹر کے درمیاں  ٹیلی میڈیسن کا نظام ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو ان کے گھروں کی حدود میں آؤٹ پیشنٹ خدمات حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ای سنجیونی اے بی- ایچ ڈبلیو سی نے 1.60 کروڑ سے زیادہ مشاورت کی ہے۔ سر دست تقریباً 33,297 ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹرز جو 'اسپوکس' کے طور پر کام کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کے 2991 سے زیادہ 'ہب' سے مربوط ہیں۔ ای سنجیونی او پی ڈی  پلیٹ فارم نے 35 ریاستوں/مرکزی خطوں میں 65 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی خدمت کی ہے۔ اب تک 1,10,988 سے زیادہ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کے اراکین کو تربیت دی جا چکی ہے۔ ای سنجیوانی او پی ڈی پر 664 آن لائن او پی ڈی قائم کئے گئے ہیں اور اب تک کل 2.17 کروڑ (2,17,60,433) ٹیلی مشاورت کی گئی ہے۔ ای سنجیوانی کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر 1,10,000 سے زیادہمریضوں کی خدمت کی جاتی ہے۔ اس طرح اس نے صحت کی دیکھ ریکھ کی خدمات کی فراہمی کے ایک متوازی سلسلے کے طور پر خود کو منوایا ہے۔ 53 فیصد مشورے کا کام خواتین نے کیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ای سنجیونی نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں خصوصی صحت خدمات تک رسائی میں بڑے پیمانے پر بہتری پیدا کی ہے۔ یہ سروس شہری علاقوں کے مریضوں کے لئے بھی خاص طور پر جاری عالمی وبائی  کی دوسری لہر کے دوران جس کی وجہ سے ملک میں صحت کی دیکھ ریکھ کی خدمات کی فراہمی کے نظام پر بوجھ  پڑا تھا، کارآمد ثابت ہوئی۔ ٹیلی مشاورتی خدمات  میں میڈیسن، آرتھوپیڈکس، ای این ٹی اور آپتھیلمولوجی، اور سائیکاٹری کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ بعض ریاستوں نے اس سروس کا دائرہ اولڈ ایج ہوم، یتیم خانوں اور جیل میں بند قیدیوں تک وسیع کر دیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">محترمہ آرتی آہوجا، اے ایس، وزارت صحت، جناب لاو اگروال، جے ایس، وزارت صحت اور وزارت کے دیگر سینئر افسران اس تقریب میں موجود تھے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago